مناجات

ماہنامہ مارچ 2022ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : فرض حج کرو ، بے شک اِس کا اجر بیس غَزوات میں  شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے۔   (فردوس الاخبار ، 1 / 339 ، حدیث : 2484)

مناجات

اِلٰہی! میں تیری عطا مانگتا ہوں

کرم مغفِرت کی دُعا مانگتا ہوں

اِلٰہی! نہیں مانگتا مال  و دولت

فقط تجھ سے تیری رِضا مانگتا ہوں

صحابہ کی اور اولیا کی مَحبّت

کی خیرات تجھ سے خدا مانگتا ہوں

پئے ماہِ رَمَضاں دِکھا سبز گنبد

میں حج کا شرف یا خدا مانگتا ہوں

پَرے ہی رہو اے جہاں کے نظارو!

میں دیدارِ خیرُالوریٰ مانگتا ہوں

نہ دے ایسی خوشیاں جو غفلت میں ڈالیں

خدایا! غمِ مصطفیٰ مانگتا ہوں

ستاتے ہیں جو کوئی عطّار مجھ کو

میں اُن کے بھی حق میں دعا مانگتا ہوں

از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت   دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ

وسائلِ فِردَوس ، ص2


Share

Articles

Comments


Security Code