(1) بروز قیامت سب سے پہلے کلام کرنے والا
عضو
تَجِيئُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أَفْوَاهِكُمُ الْفِدَامُ، وَإِنَّ
أَوَّلَ مَا يَتَكَلَّمُ مِنَ الْآدَمِيِّ فَخِذُهُ وَكَفُّهُ
تم بروزِ قیامت اس حال میں آؤگے کہ تمہارے منہ بند ہوں گے اور
سب سے پہلے آدمی کی ران اور ہتھیلی کلام کریں گے۔ (مسند احمد،ج7،ص236، حدیث:20046)
(2)حقوق اللہ میں سب
سےپہلےکس چیز کاحساب ہوگا؟
أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ
الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ
قیامت کےدن (عبادات میں) سب سےپہلےبندے کی
نماز کا حساب لیاجائےگا۔
(ابن ماجہ،ج 2،ص183،حدیث:1426، مراٰۃ
المناجیح،ج 2،ص306)
(3)حقوق العبادمیں سب سےپہلےکس چیز کافیصلہ ہوگاَ؟
أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِِ بِالدِّمَاءِ
لوگوں کےدرمیان (معاملات میں) سب سےپہلے خونِ(ناحق) کا فیصلہ ہوگا۔
(بخاری،ج4،ص256،حدیث:6533،
مراٰۃ المناجیح،ج 2،ص306)
(4) سیدھے ہاتھ میں
سب سے پہلے نامہ اعمال کسے ملے گا؟
أوَّلُ مَن يُّعْطٰى كتَابُہُ بِيَمِيْنِهٖ،
أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الأَسدِ
سب سے پہلےنامہ اعمال جس کےسیدھے ہاتھ میں دیا جائےگا وہ (حضرت )ابو سلمہ بن عبدالاسد(رضی اللہ تعالٰی عنہ) ہیں۔ (الاوائل
للطبرانی، ص 112)
(5)قیامت
کےدن سب سےپہلےآگ کا لباس کس کو پہنایاجائےگا؟
أَوَّلُ مَنْ يُكْسٰى حُلَّةً مِنَ النَّارِ
إِبْلِيسُ
آگ
کا لباس سب سےپہلےابلیس کو
پہنایا جائےگا۔
(مسند احمد،ج4،ص308، حدیث: 12561)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی
Comments