دعوت اسلامی
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے
محرم الحرام1440
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد فیصل آباد میں ہونے والے مدنی کاموں کی جھلکیاں اعتکاف : ماہِ رمضان المبارک کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان اِنتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطّاری نے پورے ماہِ رمضان کا اِعتکاف کیا ، روزانہ بعد نمازِ فجرمدنی حلقے میں بذریعہ مدنی چینل براہِ راست(Live)بیان ، وقتاً فوقتاً اعتکاف کی مجالس اور حلقوں کے نگران و اراکین اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت اور دیگر مدنی کاموں کا جدول رہا۔ سُنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مشورے : شَوّالُ الْمُکَرّم 1439ھ میں اِن شعبہ جات کے سُنّتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مشوروں کی ترکیب ہوئی : * مجلس اِعتکاف * مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان* شعبۂ تعلیم* مجلسِ ڈاکٹرز * مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ* مجلس مدرسۃُ المدینہ * مجلس ہفتہ واراِجتماع جن میں نگرانِ مجالس و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ، نگرانِ پاکستان اِنتظامی کابینہ حاجی شاہد عطّاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شُرَکا کو مزید مدنی کام بڑھانے کے مدنی پھول اِرشاد فرمائے۔ مدنی مشورہ پاکستان اِنتظامی کابینہ : 8 تا 10 جولائی 2018ء “ پاکستان اِنتظامی کابینہ “ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چند اراکینِ شُوریٰ ، نگرانِ کابینات اور * شعبۂ تعلیم* مجلسِ ڈاکٹرز * مجلسِ اعتکاف پاکستان * جامعۃُ المدینہ للبنین* مجلسِ مالیات اور * مجلس مدرسۃُ المدینہ کے نگرانِ مجالس و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ جامعۃ ُ المدینہ کا افتتاح پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد (پاک مہروی کابینات) کے نواحی علاقے علی پور فراش میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃُ المدینہ کی ایک نئی شاخ کا افتتاح ہوا ، اس پُرمَسرت موقع پر سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور شخصیات نے شرکت کی ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ حج تربیتی اجتماعات مجلسِ حج و عمرہ کے تحت * عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ارکانِ حج کے متعلق عازمینِ حج کی تربیت فرمائی۔ * فتح جنگ (ضلع اٹک ، پاک سمرقندی) کابینہ میں بھی حج تربیتی اجتماع ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کی تربیت فرماتے ہوئے احرام باندھنے کا طریقہ اور دیگر احکامِ حج بیان کئے۔ دارُ المدینہ کے طلبہ کا شاندار رزلٹ* میٹرک رزلٹ 2018ء میں دارُالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کے طلبہ کا رزلٹ شاندار رہا۔ سردارآباد ، طلحہ عطاری نے 93.36% ، منیب رضاعطاری نے 92.81% ، عبدالقیوم عطاری نے 92.63% اور محمد حامد خان عطاری نے 91.63% ، مرکزالاولیاء ، ملتان کیمپس کے اویس سہیل عطاری نے 91.00% اور محمد حسن افضل عطاری نے 90.36% نمبر حاصل کرکے A+1 گریڈ حاصل کیا۔ تنظیم المدارس کے امتحانات میں جامعات المدینہ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی تنظیم المدارس اہلِ سنّت پاکستان کے امتحانی نتائج میں جامعات المدینہ کے طلبائے کرام نے پاکستان سطح پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں * درجہ عالمیہ (ایم اے عربی و اسلامیات) میں محمد ایوب عطاری (مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ، باب المدینہ کراچی) نے پہلی * درجہ عالیہ (بی اے)میں فیصل عطاری ، محمدعثمان عطاری اور قمر حسین عطاری (جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کاہنہ نَو ، مرکز الاولیاء لاہور )نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری ، * درجہ خاصہ(ایف اے) میں محمد اویس عطاری(مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ اوکاڑہ) نے دوسری اور * درجہ عامّہ (میٹرک) میں محمد حمزہ عطاری (جامعۃ المدینہ فیضانِ بخاری موسیٰ لین باب المدینہ کراچی) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجلس خدّام المساجد کے مدنی کام مجلس خدّام المساجد کے تحت جولائی 2018ء میں * دارالسلام (ٹوبہ) سلطانی کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم اور * سردارآباد فیصل آباد نئی سو سائٹی احمد دین میں جائے نماز کا افتتاح ہوا۔ * پینسرہ سردارآباد میں نئی سو سائٹی آئیڈیل سپر مارکیٹ میں جامع مسجد فیضانِ حسنین کریمین اور * مرید کے پاک زنجانی کابینہ کی ایک نئی سوسائٹی میں مسجد فیضانِ اہلِ بیت کے لئے جگہ کی ترکیب بنی۔ * رکنِ شوریٰ حاجی لقمان عطّاری نے باب المدینہ کراچی میں واقع جامع مسجد عثمان غنی گلستانِ جوہر اور رضا مسجد کورنگی میں جا کر اور بلاس پور ہند میں بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کے تربیتی اجتماع اور مدنی مشوروں میں شُرَکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور مساجد بنانے کی خوب ترغیب دلائی۔ عاشقانِ رسول کا بذریعہ اسپیشل ٹرین مدنی قافلوں میں سفر شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش کے مطابق 2018ء مدنی قافلے کا سال منایا جارہا ہے تادمِ تحریر ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے* 15 جون 2018ء کو باب المدینہ کراچی سے اسلام آباد اسپیشل ٹرین بنام جنّت ایکسپریس* 29 جون اور یکم جولائی 2018ء کو زم زم نگر حیدرآباد سے راولپنڈی دو اسپیشل ٹرینیں بنام سخی سلطان ایکسپریس اور مشکل کشا ایکسپریس روانہ ہوئیں جن میں 1604 عاشقانِ رسول نے راہِ خدا میں سفر کیا۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزارا تِ اولیا کے مدنی کاممجلس مزاراتِ اولیا کے تحت جولائی 2018ء میں* حضرت سید لعل بادشاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (نیو مری) * حضرت مولانا عارف اللہ قادری علیہ رحمۃ اللہ الوَالی (راولپنڈی) * حضرت سید عبداللہ شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (بھنگالی شریف) * حضرت پیر سید چَیْتَن شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (قصور) اور * حضرت بابا گُجّا پیر سرکار (مرکز الاولیاء لاہور) کے اعراسِ مبارکہ کے موقع پر قراٰن خوانی ، اجتماعِ ذکر و نعت ، مدنی حلقوں ، مدنی دوروں ، انفرادی کوشش اور مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا جن کی برکت سے کثیر عاشقانِ رسول کو مزار شریف پر حاضری کا طریقہ اور دیگر مدنی پھول بیان کئے گئے۔ مجلس اصلاح برائے فنکار کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلس اصلاح برائے فنکار کے تحت جولائی 2018ء میں مرکز الاولیاء لاہور کے* تماثیل تھیٹر * آرٹس کونسل الحمراء ہال * الفلاح تھیٹر* سنگم تھیٹر * الحمراء قذافی ہال اور گوجرانوالہ ترمذی کابینات کے کیپری تھیٹر سمیت دیگر مقامات پرمدنی حلقوں کاانعقادکیاگیاجن میں ڈائریکٹرز ، پروڈیوسرز ، گلوکاروں ، اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں * شعبۂ تعلیم اور مجلس ڈاکٹرز کے زیرِ انتظام مرکزالاولیاء لاہور میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع منعقد کیا گیا جس میں میڈیکل شعبہ سے وابستہ 100 سے زائد HOD ، پروفیسرز ، کنسلٹنٹ ، PG ، میڈیکل اسٹوڈنٹس ، 30 سے زائد پی ایچ ڈی اسکالرز ، 50 سے زائد فنانس آفیسرز ، 100سے زائد IT و دیگر انجینئرز سمیت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے شرکت کی ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ * مجلس آئی ٹی کے تحت 16 جولائی 2018ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداطہر عطّاری نے شُرَکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ * مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت جولائی 2018ء میں 115 محارم اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 1714 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ، مدنی انعامات کے 468 رسائل تقسیم کئے گئے ، 437 عاشقانِ رسول نے3 دن ، 47 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 17 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفرکی سعادت پائی۔ * مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت نگران مجلسِ تقسیمِ رسائل نے سردارآباد فیصل آباد اور مرکز الاولیاء کی مختلف مارکیٹوں میں مدنی دورہ فرمایا اور شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں مکتبۃُالمدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے اور اپنی دوکانوں پر رسائل بکس رکھنے کا ذہن دیا۔
Comments