نماز جنازہ کا طریقہ/گناہوں کے عذابات/تجدید ایمان و نکاح کا آسان طریقہ/صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ ماہ ان مَدَنی رسائل کے پڑھنےکی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1)یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ”نماز ِ جنازہ کا طریقہ (حنفی)“کے19 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو سبز سبز گُنبد کے سائے میں جلوۂ مصطفیٰ میں بصورتِ شہادت موت آئے، مدینے میں دھوم سے جنازہ نکلے اور جنّت البقیع میں مدفن نصیب ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً1لاکھ 81ہزار338اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 1لاکھ 15ہزار 141 اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یاالٰہی! جوکوئی”رسالہ گناہوں کے عذابات‘‘کے 85 صفحات پڑھ یا سن لے اسے نزْع و قبر و حشر و جہنّم کے عذابات سے بچا ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی: تقریباً1لاکھ 47ہزار 503 اسلامی بھائیوں اورتقریباً1لاکھ20ہزار454 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3)اے ربّ کعبہ! جوکوئی رسالہ ”تجدید ِایمان و تجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ“ کے 25 صفحات پڑھ یا سن لے اسے بارش میں جھوم جھوم کر طوافِ خانۂ کعبہ کی سعادت عنایت فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی: تقریباً 1لاکھ99ہزار845 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 1لاکھ130ہزار375 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)یا ربَّ الصَّحابیات! جو کوئی رسالہ ”صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں“کے 52 صفحات پڑھ یا سن لے اس کو دین کی خاطر قربانیاں دینے کا جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی: تقریباً 2لاکھ6ہزار879اسلامی بھائیوں اور تقریباً 1لاکھ 31ہزار 399 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code