Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج 1440سنِ ہجری کے رَجَبُ الْمُرَجَّب کی 27 ویں رات یعنی شبِ معراج ہے،اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں عظیمُ الشّان فضائل و برکات والی،خوشیوں والی،برکتوں والی،رحمتوں والی،بخششوں والی یہ مُقدَّس رات نصیب فرمائی۔
٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج فرمانے والے آقا، لامکاں کی سیر کرنے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عظیم معجزہ ”معجزۂ معراج“ عطا ہوا۔ ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں جنّت کو سجایا گیا، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں فرشتوں کی بارات نےمعراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سلامی پیش کی، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں جنّتی سواری بُراق کو معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لیے بھیجا گیا، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَامنے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سواری کی مُہارتھامی(پکڑی)، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نورانی بارات کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ روانہ ہوئے،٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں سارے نبیوں نے بیت المقدس میں معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا استقبال کیا،مرحبا کہا! ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکی اِمامت فرمائی، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس زمین سے آسمانوں اور وہاں کے عجائبات کی سیر کے لیے تشریف لے گئے، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں ہر ہر آسمان پر معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا استقبال کیا گیا، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی(یعنی