Book Name:Mujza-e-Meraaj Staeswen Shab 1440
وہ مقام جو جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام کا ٹھکانہ ہے اس) کو بھی نیچے چھوڑ کر اوپر تشریف لے گئے،٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمعرشِ اعظم سے بھی اُوپر تشریف لے گئے، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے کہ جس میں آپ مقامِ قَابَ قَوسَین کی منزلوں تک جا پہنچے۔ اَلْغَرَض!٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دُولہا بنایا گیا اور لامکاں کی سیر کے لیے بُلایا گیااور گویا یہ اعلان کیا گیا کہ اس کائنات میں اللہ پاک کے بعد سب سے بڑا مرتبہ اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہے۔ تو پھر کیوں نہ کہیں۔
سب سے اَولیٰ و اَعلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و والا ہمارا نبی
اپنے مَولیٰ کا پیارا ہمارا نبی دونوں عالَم کا دُولہا ہمارا نبی
عَرش و کُرسی کی تھیں آئینہ بندیاں سُوئے حَق جب سدھارا ہمارا نبی
جس کی دو بُوند ہیں کَوثَر و سَلْسَبِیْل ہے وہ رَحمت کا دَریا ہمارا نبی
کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے دینے والا ہے سچا ہمارا نبی
کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبی
مُلکِ کَونَیْن میں اَنبیا تاجدار تاجداروں کا آقا ہمارا نبی
سارے اُونچوں سے اُونچا سمجھیے جسے ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمارا نبی
سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے اندھے شِیشُوں میں چمکا ہمارا نبی
غَمزدوں کو رضا مُژدہ دیجے کہ ہے بیکسوں کا سَہارا ہمارا نبی
(حدائقِ بخشش،ص۱۳۸ تا ۱۴۰)
ان اشعارکی مختصر وضاحت یہ ہے کہ ساری مخلوق سے افضل و اعلی اور بلند وبالا