Book Name:Sachi Tauba Shab-e-Braat 1440

جبکہ قرآنِ پاک میں ایک اور مقام پر پارہ 5 سُوْرَۃُ النِّساء کی آیت نمبر 78 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍؕ-

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : تم جہاں کہیں ہو موت تمہیں آلے گی اگرچہ مَضْبُوط قَلعوں میں ہو ۔

       اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت تَفْسیرِ نعیمی میں ہےکہ ہر شخص کی موت کا وَقْت ، موت کی جگہ مُقَرَّر ہے ، کوئی اس سے کسی تدبیر اور کسی حِیْلہ سے بچ نہیں سکتا ، تم جہاں کہیں رہو ، اپنے وَقْت پر موت تم کو ضَرور پہنچے گی اگر چہ تُم مَضْبُوط قَلعوں یا آسمان کے بُرجوں میں پہنچ جاؤ ، زِنْدگی کیلئے کتنےہی حِفَاظَت کے سامان بنا لومگرمَرو گے ضَرور۔           (تفسیرِ نعیمی ، ج۵ ، ص۲۴۲)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آیاتِ کریمہ اور ان کی تفاسیر سے معلوم ہوا کہ موت کا دن مُقرَّر ہے ۔ ٭ہم چاہے  کیسے ہی مَضْبُوط مکانات  میں  خُود کو بندکرلیں ، موت نے ایک دن آ کر رہنا ہے٭ہم چاہے  کتنی ہی بلند و بالا جگہوں پر چلے جائیں ، موت نے ایک دن آکر رہنا ہے ٭ہم چاہے  کتنی ہی مضبوط سیکیورٹی اور حفاظت کا بندوبست کر لیں ، موت نے ایک دن آکر رہنا ہے ٭ہم چاہے  کتنے ہی طاقتور اور دلیر ہو جائیں ، موت نے ایک دن آکر رہنا ہے ٭ہم چاہے  کتنے ہی ہوشیار اور چالاک ہو جائیں ، موت نے ایک دن آکر رہنا ہے ٭ہم چاہے  موت سے بچنے کی جتنی بھی ترکیبیں بنا لیں موت نے ایک دن آکر رہنا ہے ، اَلْغَرَض! ٭ہم چاہے  موت سے بچنے کے جتنے بھی جتن کر لیں موت نے ایک نہ ایک دن آ کر رہنا ہے۔

 ذرا سوچئے وہ کیسا منظر ہوگا ٭جب ہماری روح ہمارے بدن کا ساتھ چھوڑ رہی ہوگی ، ٭موت کے فِرِشتے رگ رگ سے روح نکال رہے ہوں گے ،  ٭ہمارے اَوسان خَطا ہو چکے ہوں گے ، ٭ہم سب سمجھ رہے ہوں گے مگر بولنے کی طاقت نہیں ہوگی ، ٭مال و دَولت ، بنگلہ و گاڑی ، بینک بیلنس ، اہل و