Book Name:Takabbur Aur Uski Alamaat

ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو کر انہیں  سجدہ کروں۔ اللہ پاک نے فرمایا : تو جنت سے نکل جا کہ بیشک تو اپنی سرکشی ، نافرمانی اور تکبر کے باعث دُھتکارا ہوا ہے ، بیشک قیامت تک تجھ پر میری لعنت ہے ، قیامت کے بعد لعنت بھی اور طرح طرح کے عذاب بھی ہیں ۔ پھر اللہ پاک نے اس کی صورت بدل دی ، وہ پہلے خوب صورت تھا بُری اور کالی شکل والا کردیا گیا اور اس کی نورانیت بھی چھین لی گئی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح قرآنِ کریم میں تکبر کی مذمت بیان کی گئی اور تکبر کا انجام بیان ہوا ہے اسی طرح کئی احادیثِ مبارکہ میں بھی اس کی مذمت اور وعیدیں بیان ہوئیں ہیں۔

آئیے!5 فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور عبرت حاصل کیجئے ، چنانچہ

* ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں اللہ پاک کے بد ترین بندے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ بد اخلاق اور متکبر ہے۔([2])

* ارشاد فرمایا : قیامت کے دن تکبر کرنے والے چیونٹیوں کی طرح آدمیوں کی صورت میں اُٹھائے جائیں گے ، ہر طرف سے ذلت انہیں ڈھانپ لے گی ، انہیں


 

 



[1]  تفسیر مدارک ، پ ۲۳ ، ص ، تحت الآیۃ : ۷۱ ، ۷۸ ، ص۱۰۲۷

[2]  مسند امام احمد ، مسند الانصار ، حدیث حذیفۃ بن الیمان ، ۹ / ۱۲۰ ، حدیث : ۲۳۵۱۷