Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
مرحبا یا مصطفیٰ کی دُھوم مچائیے۔
سرکار کی آمد مرحبا پیارے کی آمد مرحبا پُرنور کی آمد مرحبا
سردار کی آمد مرحبا اچھے کی آمد مرحبا سراپا نور کی آمد مرحبا
مُختار کی آمد مرحبا سوہنے کی آمد مرحبا رسولِ مقبول کی آمد مرحبا
سچے کی آمد مرحبا موہنے کی آمد مرحبا آمنہ کے پھول کی آمد مرحبا
مرحبا یا مصطفٰی مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا یا مصطفیٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ہمارے بیان کا موضوع ہے “ معجزہ بن کے آیا ہمارا نبی “ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔ جس میں ہم رسولِ کریم ، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مختلف اعضائے مبارکہ کے مختلف معجزات سُنیں گے۔
یقیناً اس میں شک نہیں کہ نبیِّ آخرُالزّماں ، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام نبیوں کے بھی نَبی ہیں۔ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سِیْرتِ مُقدَّسہ تمام اَنْبِیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام کی مُقدَّس زِنْدگیوں کا خُلاصَہ(Summary) ہےاور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عالمِ کائنات میں اَوَّلین و آخرین کی تمام قوموں کی طرف نبی بن کر آئے۔ اس لئےاللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو اَنْبیائےسابِقین کے تمام مُعْجِزَات کا مَجْموعہ بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو قِسم قِسم کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا ، جو ہر طَبقہ ، ہرگروہ ، ہرقوم اور تَمام اَہْلِ مَذاہِب کے مِزاج کے لئے ضَروری تھے۔ ([1])