Book Name:Mojza Ban Kay Aaya Hamara Nabi
اس کے علاوہ اللہ پاک نے اپنے آخِری پَیغمبر ، شَفیعِ مَحْشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایسے بے شُمار مُعْجِزَات بھی عطا فرمائے جو آپ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں ، جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا نہیں کئے گئے۔ ([1]) علمائے کرام نے آپ کے مقدس اعضا سے ظاہر ہونےوالے درجنوں معجزات بیان فرمائے ہیں۔ دُوسرے انبیاعَلَیْہِمُ السَّلَام معجزات لے کر آتے تھے جب کہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خود معجزہ بن کر تشریف لائے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا ، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں ، اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ کو ایسا زبردست اختیار اور قُوت عطا فرمائی ہے کہ جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے ، “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے دُعا فرمائی تو ڈُوباہوا سورج پلٹ آیا ، “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے پانی میں پتھرکو تیرا دیا “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے لکڑیاں بلب کی مانند روشن فرما دِیں۔ “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے لعابِِ دہن(یعنی تھوک مبارک) ڈال کر کھاری کنوؤں کو میٹھا کردیا۔ “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ نے اُنگلیوں سے پانی کے چشمے بہا دیے۔ ، “ اللہ پاک کی عطا سےآپ نے “ شَجَر و حَجَر(یعنی درختوں اورپتھروں) سے کلام کیا ، “ اللہ پاک کی عطا سے “ درخت آپ کی بارگاہ میں حاضری کوآیا۔ “ اللہ پاک کی عطا سے “ تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہو گیا۔ “ اللہ پاک کی عطا سے “ تھوڑا ساکھانا کثیر جماعت کو کفایت کرگیا ، “ اللہ پاک کی عطا سے “ آپ کی برکت سے جانورانسانی بولی بولنے لگے۔ الغرض! اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب