Book Name:Madine Mein Marne Ke Fazail
دُعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
آپ کو معلوم ہے؟ مدینے میں مَرنے کی دُعا کرنا پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا طریقہ مُبارَک ہے۔ جی ہاں...!! روایات میں ہے، جب کبھی رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مکّہ پاک تشریف لے جاتے، وہاں دُعا فرمایا کرتے: اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلْ مَنَايَانَا بِهَا حَتَّى تُخْرِجَنَا مِنْهَایعنی اے اللہ پاک...!! ہمیں مکّے میں موت نہ دینا، یہاں تک کہ ہم یہاں سے پلٹ (کر واپس مدینے پہنچ ) جائیں۔([1])
مَدینے میں آقا ہمیں موت آئے بنے کاش! مَدفن ہمارا مَدینہ([2])
حضرت اَنس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌلِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا ، جو شخص 2حَرْمُوں(یعنی مدینہ مُنوَّرہ اور مکہ مکرّمہ ) میں سے کسی ایک میں مرے گا قیامت کے دن امن والوں میں اٹھایاجائے گا ۔ ([3])
اللہ !اللہ !کتنا بڑا انعام ہے، کتنی بڑی خوشخبری ہے، کتنی بڑی نوید ہے، قیامت کا 50 ہزار سال کا دن *سورج سوا میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا*تانبے کی دَہکتی ہوئی زمین پر ننگے پاؤں کھڑا کیا جائے گا*جس دن باپ بیٹے کو بھول جائے گا*جس دن ماں بیٹی سے جان چھڑائے گی*جس دن ہر ایک کو اپنی اپنی پڑی ہو گی۔ایسے خطرناک دن میں جن لوگوں کو امن و امان نصیب ہو گا ، جو راحت میں ہوں گے ، جو چین سے اس دن کو گزاریں