Book Name:Madine Mein Marne Ke Fazail
پر استقامت ملے گی *گُنَاہوں سے نفرت ہوگی *دِل روشن ہو گا *محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی *عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا *روحانیت ملے گی * اور فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔
نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے عَلاقے کی مسجِد کے امام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہیں، انہوں نے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔ وہ گھر لے آئے، گھر آکر انہوں نے رسالہ پڑھا تو حیران رَہ گئے کہ اِس مختصر سے رسالے میں ایک مُسلمان کو اِسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے! نیک اعمال کا رسالہ ملنے کی بَرَکت سے اَلحمدُ لِلّٰہ! اُن کو نَماز پڑھنے کا جذبہ ملا اور نَمازِ با جماعت کی ادائیگی کے لیے مسجِدمیں حاضِر ہو گئے اور اب پانچ وَقت کے نَمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارَک بھی سجا لی اورپابندی سے نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ لیتے ہیں۔
نیک اعمال کے عامل پہ ہر دَم ہر گھڑی یاالہٰی!خوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی
مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو (Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click)کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی