Book Name:Madine Mein Marne Ke Fazail
کرنا(یعنی رات کو جاگ کر عبادت کرنا) شبِ قدر میں عِبادت کرنے کے بَرابَر ہے۔([1])
ہر ہر گھڑی ہے اِس کی عِزّ و فَضَل میں یَکْتا بادَل کرم کا چھایا، ماہِ حرام آیا
بڑھتی ہیں اِس میں قَدریں، نیکی کی یاد رکھنا! کرنا نہ وقت ضَائِع، ماہِ حرام آیا
وضاحت: یَکْتَا: یعنی اکیلا، تنہا۔ ماہِ حرام: یعنی عزّت و حُرْمت والا مہینا۔
اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے!کیسےپیارے اور فَضیلت والے دِن ہیں،اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے، اِن مُبارَک اَیَّام میں خُوب عِبَادت کیجیے! *ذِکْرُ اللہ کیجیے! *تِلاوت کیجیے! * نمازیں پڑھیئے! *عِلْمِ دِین سیکھئے! *نَفل روزے رکھیے! * ہاتھ میں تسبیح رکھ لیجیے! آج کل تو ڈیجیٹل تسبیح بھی آتی ہے، وہ اُنگلی میں ڈال لیجیے! تسبیح موجُود ہو گی تو چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے یاد آتا رہے گا اور کچھ نہ کچھ ذِکْر و درود زَبان پر سَجا ہی رہے گا۔
ایک اَہَم اور آسان نیکی اِن دِنوں میں یہ بھی کی جا سکتی ہے کہ اللہ پاک کے فضل سے وقت کے ولئ کامِل شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ اِن دِنوں میں روزانہ مَدَنی چینل پر لائیو مَدَنی مذاکرہ (یعنی سوال جواب کا سلسلہ) فرماتے ہیں، مَدَنی مذاکرہ عِلْمِ دِین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور عِلْمِ دِین سیکھنا اَفْضَل تَرِین نیکی ہے، مَدَنی مذاکرے کے ذریعے گویا ہم اَفْضَل تَرِین نیکی کرنے کا ثَواب حاصِل کر سکتے ہیں، اللہ پاک اچھی نیّت نصیب فرمائے، کوشش کر کے روزانہ مَدَنی چینل پر پُورا مَدَنی مذاکرہ دیکھیے! اور تَوَجُّہ کے ساتھ دیکھیے! پُورا نہ ہو سکے تو کم از کم 1 گھنٹہ 12 منٹ ہی مَدَنی مذاکرےمیں شرکت کر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثَواب نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔
مَدَنی مُذاکرہ ہے شَرِیعت کا خَزِینہ اَخلاق کا تَہْذِیْب کا طَرِیْقَت کا خَزِینہ