Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat

  پاک نے3فرشتے مقرر فرمائے ہیں:(1):ایک فرشتہ کعبہ  شریف پر مُقَرَّرہے (2):دوسرا میری مسجد (یعنی مسجدِ نبوی شریف) پر مُقَرَّر ہے (3):  اور تیسرا فرشتہ مسجدِ اقصیٰ پر مُقَرَّر ہے۔ ٭  جو فرشتہ کعبے پر مُقَرَّر ہے، وہ  ہر روز اعلان کرتا ہے: مَنْ تَرَکَ فَرائِضَ اللہ  ِ خَرَجَ مِنْ اَمَانِ اللہ  جس نے اللہ  پاک کے فرائِض چھوڑے، وہ اللہ  پاک کی اَمَان سے نکل گیا ٭جو فرشتہ میری اِس مسجد پر مُقَرَّر ہے، وہ  روزانہ اعلان کرتا ہے: مَنْ تَرَکَ سُنّۃَ مُحَمَّدٍ لَمْ یَرِدِ الْحَوْضَ جس نے سُنّتِ مصطفےٰ چھوڑی، وہ حوضِ کوثَر  پر حاضِری سے محروم ہو گیا ٭اور جو فرشتہ مسجدِ اقصیٰ پر مُقَرَّر ہے، وہ روز یہ اعلان کرتا ہے: مَنْ کَانَ طَعْمَتُہٗ حَرَامًا کَانَ عَمَلُہٗ مَضْرُوْبًا بِہٖ وَجْہَہٗ جس کا کھانا حرام ہے، اس کے اعمال اس کے مُنہ پر مار دئیے جاتے ہیں۔([1])

اللہ  پاک کی پناہ...! غور فرمائیے! جو اللہ  پاک کے فرائِض ضائع کر دیتا ہے، اِس سے اللہ  پاک کی امان اُٹھ جاتی ہے۔ اب ہم اپنی حالت پر غور کر لیں؛ ٭کما کما کر تھک جاتے ہیں، اخراجات پِھر بھی پُورے نہیں ہوتے ٭بیماری نے تو گویا گھر میں ڈیرے ہی ڈال لیے  ہیں، ماں بیمار تھیں، وہ صحت یاب ہوئیں تو بیٹا بیمار ہو گیا، بیٹا ٹھیک ہوا تو بیٹی کی صحت خراب ہو گئی، بیٹی کی دوائیوں سے فارِغ ہوئے تھے کہ خُود بستر پر لیٹ گئے ٭کام ہیں کہ پُورے ہی نہیں ہوتے ٭جس طرف قدم بڑھاتے ہیں، ناکامیاں سامنے آجاتی ہیں ٭پریشانیوں نے گھروں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جس کو دیکھ لو غَموں کا پُورا سمندر دِل میں لیے  بیٹھا ہے۔ آخر وجہ کیا ہے؟ کیوں حالات بہتر نہیں ہو پا رہے...؟ کیوں قسمت ساتھ نہیں دے رہی؟ بھائی...!! فرائِض ضائع کر رہے ہیں۔ اللہ  پاک کی امان اُٹھ گئی ہو گی۔ نماز نہیں پڑھتے، لہٰذا برکت مٹ گئی ہو گی۔ یہ واقعی سوچنے کی بات ہے۔ کاش! ہم فرائِض ادا کرنے والے بن جائیں۔


 

 



[1]... تاریخ بغداد، رقم:2144، جلد:4، صفحہ:379۔