Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat

فرائض کی ادائیگی کی اہمیت

فرائِض کہتے کسے ہیں؟ خاص میرے اُوپَر کون کون سی باتیں فرض ہیں؟ یہ پتا کس کو ہے؟ شریعت کے احکام مختلف ہوتے ہیں، کچھ تو عمومی فرائض ہیں جو ہر عاقِل و بالغ مسلمان پر فرض ہیں، جیسے نماز ہے، روزہ ہے، یہ سب پر ہی فرض ہیں مگر ٭ زکوٰۃ سب پر فرض نہیں ہوتی، شرائط پائی جائیں گی تو فرض ہو گی٭حج سب پر فرض نہیں ہوتا، شرائط پُوری ہوں گی تو فرض ہو گا٭اَجِیْر پر اِجارے سے مُتَعَلِّق فرائِض ہیں، جو اجیر ہی نہیں ہے، اس پر یہ فرائِض بھی نہیں ہیں٭تاجِر پر تجارت سے مُتَعَلِّق فرائِض ہیں، جو تجارت ہی نہیں کرتا، اس پر یہ فرائِض بھی نہیں ہیں۔ یُوں کتنے سارے فرائِض ہر ایک کے لیے  مختلف ہوتے ہیں۔ ہم نے فرائِض پُورے کرنے ہیں، ان پر عَمَل کرنا ہے، معلوم ہوں گے تو عَمَل کر پائیں گے نا...!!

لہٰذا سب سے پہلا کام تو یہی ہے کہ ہم فرائِض سیکھ لیں۔ دیکھیں نا؛ کتنی تعجب کی بات ہے، ہم بندے ہیں، اللہ  پاک نے ہم پر کیا کیا فرض کیا ہے؟ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے۔ لہٰذا پہلی فرصت میں بلکہ فرصت کا بھی انتظار نہ کریں، وقت نکال کر فرائِض سیکھ لیجیے! اِس کا ایک آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ دار الافتاء اہلسنّت میں مفتی صاحب کے پاس حاضِر ہو جائیں، اپنی ساری صورتِ حال بتا کر پوچھ لیجیےکہ مجھ پر کیا کیا باتیں فرض ہیں۔ پِھر ان فرائِض کا عِلْم بھی سیکھ لیں اور اُن پر عَمَل شروع کر دیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! عِبَادت کی لذّت بھی نصیب ہو گی اور اللہ  پاک نے چاہا تو بلند رُتبے بھی مِل جائیں گے۔

قُربِ  خُدا پانے کا  طریقہ

بُخاری شریف میں حدیثِ قدسی ہے، اللہ  پاک فرماتا ہے: میرے نزدیک سب سے پسندیدہ چیز جس کے ذریعے بندہ میرا قُرب حاصِل کرتا ہے، وہ کام ہیں جو میں نے بندے