Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!٭رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا٭بااَدَب بیٹھوں گا٭ خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا٭جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جب قیامت کا دِن ہو گا ٭ ایک اِعْلان کرنے والا اِعْلان کرے گا: اَیْنَ اَبُوبَکْر؟ ابوبکر کہاں ہیں؟ پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لائیں گے۔ آپ کو جنّت کے دروازے پر کھڑا کر دیا جائے گا: حکم ہو گا: جسے چاہیں جنّت میں جانے دیجئے! جسے چاہیں روکتے جائیے...!!
٭ پِھر دوبارہ اِعلان ہو گا: عمر کہاں ہیں؟ دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لائیں گے۔ اُنہیں میزانِ عَمَل کے پاس کھڑا کر دیا جائے گا، حکم ہو گا: جس کا پلڑا چاہیں وزنی کر دیجئے! جس کا چاہیں ہلکا کرتے جائیے! ٭ تیسرا اعلان ہو گا: عثمانِ غنی کہاں ہیں؟ اب تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لائیں گے۔ اُنہیں ایک عصا یعنی چھڑی (Stick ) دی جائے گی اور حوضِ کوثَر کے قریب کھڑا کر دیا جائے گا۔ حکم ہو گا: جسے آپ چاہیں حوضِ کوثَر سے پِلاتے جائیے! جسے چاہیں پیاسا ہی لوٹاتے جائیے! ٭ پِھر چوتھا اِعْلان ہو گا: علیُّ الْمُرتضیٰ کہاں ہیں؟ اب چوتھے خلیفہ حضرت علیُّ الْمُرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تشریف لائیں گے۔ آپ کو نُورانی لباس پہنایا جائے گا۔ اللہ پاک فرمائےگا: