Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat

نیکی کی دعوت کا معمول کیسے بنے؟

٭دَرْس دینے کی عادَت بنائیے! امیر اہلسنّت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کے کُتب و رسائل مکتبۃ ُالمدینہ سے مِل جاتے ہیں، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے موبائِل میں ڈاؤنلوڈ بھی کیےجا سکتے ہیں۔  اِنہیں حاصِل کر لیں، گھر میں دَرْس دیا کریں۔ قریبی مسجد میں دَرْس دیں اور جہاں کام کرتے ہیں، دُکان ہے، آفس ہے، فیکٹری ہے، جہاں بھی آپ ہوتے ہیں، وہاں بھی آس پاس کے دوستوں کو جمع کر کے دَرْس دینے کی عادَت بنائیے ! ٭ اسی طرح ہر نماز کے وقت خُود بھی جماعت کھڑی ہونے سے پہلے مسجد میں پہنچ جائیے اور ایک دو کو دعوت دے کر، انہیں بھی ساتھ لانے کی کوشش فرمائیے!  ٭ قافلوں میں سَفَر کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!بہت ہی فائدے نصیب ہوں گے، اَلحمدُ لِلّٰہ ! قافلوں کی برکت سے٭زیادہ وقت مسجد میں گزارنا نصیب ہوتا ہے٭نمازیں باجماعت پڑھنا آسان ہو جاتا ہے٭نوافل پڑھنے کا موقع ملتا ہے٭عِلْمِ دِین سیکھنا سکھانا نصیب ہوتا ہے٭اَخْلاق سنورتے ہیں٭کردار نکھرتا ہے٭دِل صاف ہوتا ہے٭باطنی بیماریاں دور ہوتی ہیں٭نیکیوں کا جذبہ اور گُنَاہوں سے نفرت بھی ملتی ہے اور اَلحمدُ لِلّٰہ ! قافلے کی برکت سے نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کی اچھی خاصِی مشق بھی ہو جاتی ہے۔  لہٰذا کم از کم ہر مہینے 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کا معمول بنائیے! عمومًا فیضانِ مدینہ سے ہر جمعے کو قافلے سفر کرتے ہیں، جدول بنا کر ہر مہینے ہی قافلے میں جایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! بہت سارے دِینی و دُنیوی فائدے نصیب ہوں گے۔آئیے آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار عرض کرتا ہوں :