Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat

فرمایا: جو شخص یہ دُرُودِ پاک پڑھے، اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے ،اُس کے گناہ مُعاف کردیئے جائیں گے۔ ([1])آئیے! مل کر پڑھتے ہیں:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰي اٰلِهٖ وَسَلِّمْ

) (3رَحْمت کے  70دروازے

جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے، اُس پر رَحْمت کے 70دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔([2])آئیے! رَحْمتوں بھرا دُرُودِ پاک  پڑھتے ہیں:

صَلَّي اللهُ عَلٰي مُحَمَّدٍ

(        (46  لاکھ دُرُود شریف کا ثواب

علّامہ اَحْمد صَاوِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  بعض بزرگوں کے حوالے سے لکھتے ہیں:اِس دُرُود شریف کو ایک بار پڑھنے سے 6لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب حاصِل ہوگا۔([3]) پڑھ لیتے ہیں:

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِيْ عِلْمِ اللهِ صَلَاةً دَآئِمَةًم  بِدَوَامِ مُلْكِ اللهِ

(5)قربِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ایک دن ایک شخص آیا تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اُسے اپنے اور صِدِّیقِ اَکْبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے درمیان بِٹھالیا۔ اِس سے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہم کو حیرت ہوئی کہ یہ کون


 

 



[1]...اَفضَل الصَّلاۃ ،صفحہ:65 ۔

[2]...قَوْلُ البَدِیْع، باب ثانی، صفحہ:277۔

[3]...اَفضَل الصَّلاۃ ،صفحہ:149 ۔