Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat
بھی چھپائے جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! پرہیزگار بندے کو بلا حساب جنّت میں داخِل کر دیا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، کاش! ہم گُنَاہوں سے بچنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اب مسئلہ یہ ہے کہ گُنَاہوں سے بچنا کیسے ہے؟ ظاہِر ہے جب معلوم ہو گا کہ کون سا کام گُنَاہ ہے، تبھی تو اس سے بچ پائیں گے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل دِینی معلومات کی بہت کمی ہے، لوگوں کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ کون سا کام گُنَاہ ہے، کون سا کام نیکی ہے۔ اس لیے سب سے پہلے گُنَاہوں کی معلومات حاصِل کریں٭مکتبۃُ المدینہ کی 2 جلدوں پر مشتمل کتاب ہے: جہنّم میں لے جانے والے اعمال ٭اسی طرح ایک کتاب ہے: 76 کبیرہ گُنَاہ ٭یونہی ایک کتاب: جہنّم کے خطرات بھی ہے۔ یہ کتابیں حاصِل کریں، انہیں پڑھیں، گُنَاہوں کی معلومات ہوں گی، پِھر ان سے بچنے کا بھی ذِہن بنے گا۔
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی! بُری خصلتیں بھی چُھڑا یاالٰہی!
خطاؤں کو میری مِٹا یاالٰہی! مجھے نیک خصلت بنا یاالٰہی!
تجھے واسطہ سارے نبیوں کا مولا مِری بخش دے ہر خطا یاالٰہی!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(3-4):نیکی کا حکم اور بُرائی سے منع کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عثمان ذُو النُّوْرَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فرمان کے مطابق تیسری لذّت بھری عبادت ہے: نیکی کی دعوت دینا اور چوتھی ہے: بُرائی سے منع کرنا۔