Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سُنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سُنّتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے
سنتیں سیکھنے تین دِن کے لیے ہر مہینے چلیں، قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وار اِجتماع میں پڑھے جانے والے
6دُرُودِ پاک ،2 دعائیں اور 2 اَحادیث
)1(شَبِ جمعہ کا دُرُود
بزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص ہر شَبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی دَرمیانی رات )یہ دُرُودِ پاک پابندی سے کم ازکم ایک مرتبہ پڑھے، موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کرے گا اور قبر میں داخِل ہوتے وقت بھی، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قبر میں اپنے رَحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])آئیے! مل کر یہ دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلٰي سَيِّدِنَا مُحَمَّدِنِالنَّبِيِّ الْاُمِّيِّ الْحَبِيْبِ الْعَالِي الْقَدْرِ الْعَظِيْمِ الْجَاهِ وَعَلٰي اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلِّمْ
(2) تمام گناہ مُعاف
حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ عنہسے روایت ہےکہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے