Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat

ہے۔اگر فرائض چھوڑ کر سُنن ونوافل بجا لائے گا تو مَقْبُول  نہیں ہوں گے بلکہ اسے ذلیل کیا جائے گا۔اس آدمی کی مثال اس شخص کی سی ہے جسے بادشاہ اپنی خدمت پر مامور کرے لیکن وہ اِسے چھوڑ کر اُس کے غلام کی خدمت میں مشغول ہوجائے۔ ([1])

خیر! ہمیں چاہئے کہ ہر وہ کام جو اللہ  پاک نے ہم پر فرض فرمایا ہے، اس کا عِلْم بھی سیکھیں اور ساتھ ہی ساتھ فرائِض و واجبات پر عمل بھی کریں۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! عِبَادت کی لذّت نصیب ہو جائے گی۔

(2): گُنَاہوں  سے بچنا

مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فرمان کے مطابق لذّت بھری دوسری عبادت ہے: گُنَاہوں  سے بچنا۔

یہ کام فرائِض کی ادائیگی سے بھی زیادہ اَہَم ہے بلکہ گُنَاہ  سے بچنا خُود ایک اَہَم تَرِین فرض ہے۔ اس فرض پر بھی عَمَل کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! دِل پاک ہو گا اور عبادت کی لذّت نصیب ہو جائے گی۔

سب سے بڑا عقلمند

امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: ‌اِنَّ أَكْيَسَ ‌الْكَيِّسِ التُّقٰى وَأَحْمَقَ الْحُمْقِ الْفُجُورُ بے شک سب سے زیادہ عقل مند وہ ہے جو تقویٰ اختیار کرے (یعنی گُنَاہوں  سے بچے) اور سب سے زیادہ اَحْمَق و بیوقوف وہ ہے جو گُنَاہوں میں مبتلا رہتا ہے۔([2])


 

 



[1]... شرح  فتوح الغیب(مترجم)، مقالہ:48، صفحہ:363۔

[2]...حلیۃالاولیا، جلد:2، صفحہ:46۔