Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat
ہے، کام نہیں چل رہا، بیماری، مصیبت، پریشانی وغیرہ آئی ہے تو اس میں قسمت کا کیا قُصُور...!! اپنے اَعْمال کا جائِزہ لیں ٭اگر کام ٹھیک نہیں چل رہا تو سوچئے! کیا فجر پڑھتے ہیں؟ صُبح اُٹھنے سے پہلے ہی نماز قضا کرنے کا گُنَاہ سَر پر لے لیا تو بتائیے! دِن اچھا کیسے گزرے گا؟ ٭جُھوٹ ہم بولتے ہیں ٭دھوکا، فَریب ہمارے ہاں عام ہے ٭گالیاں تو لوگوں کی نوکِ زبان پر رکھی ہوتی ہیں، بعض تو مَعَاذَ اللہ ! سلام کی جگہ بھی گالی نکالتے ہیں ٭غیبتیں چُغلیاں تو بس اللہ پاک کی پناہ! یُوں لگتا ہے کہ مُعَاشرے کا ہر دوسرا، تیسرا فرد غیبت اور چُغْلی کی مشین ہے، روزانہ تَھْوک کے حساب سے غیبتیں ہو رہی ہوتی ہیں، اور بھی کتنے سارے گُنَاہ ہیں جو دِن رات ہو رہے ہوتے ہیں، جب حالت ایسی ہے تو پریشانیاں تو آنی ہی ہیں، غم، مصیبت، مشکلات وغیرہ تو چلتی ہی رہیں گی۔ اِس میں قُصُور قسمت کا نہیں، قُصُور ہمارے اَعْمال کا ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا (پارہ:14، النحل:34)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:تواُن كے اعمال کی برائیاں اُن پر آ پڑِیْں۔
جو کچھ بھی ہیں، سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کرتُوت
شِکْوہ ہے زمانے کا، نہ قِسمت سے گِلہ ہے
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہمیں گُنَاہ چھوڑ دینے چاہئیں۔ گُنَاہ اللہ پاک سے جنگ ہے اور اللہ پاک سے جنگ کرنے والا کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا ہم آج اور ابھی سے ہی اپنے سارے گُنَاہوں سے سچّی پکّی توبہ کریں اور آیندہ گُنَاہوں سے بچے رہنے کی پکّی نیت بنا لیں۔