Book Name:Chaar Lazzat Bhari Ibaadaat
رشتے سے مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بھانجے لگتے ہیں ٭آپ نے ابتد ہی میں اِسْلام قبول کر لیا تھا۔ قبولِ اسلام میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے٭عَشَرَہ مُبَّشَرَہ میں سے ہیں۔ عَشَرَہ مُبَشَّرَہ وہ 10 خوش نصیب صحابہ ہیں جنہیں زبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جنّت کی خوشخبری نصیب ہوئی٭سرکار ِاَعظم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے اتنی محبّت فرماتے تھے کہ آپ نے ایک، ایک کر کے اپنی 2 شہزادیاں حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نِکاح میں دیں۔([1]) اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
نُور کی سرکار سے پایا دوشالہ نُور کا ہو مُبَارک تُم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نُور کا([2])
وضاحت:اے دو نوروں والے پیارے عثمانِ غنی !آپ کو بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کو پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی 2صاحبزادیوں سے نکاح کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭مولائے کائنات، مولیٰ علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں سُوال ہوا تو فرمایا: عثمان وہ ہیں کہ انہیں فرشتے ذُوْالنُّوْرَیْن کہتے ہیں، رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے داماد ہیں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں جنَّت کی خوشخبری دی۔([3])
نبی کے نور دو لے کر وہ ذُو النُّوْرَیْن کہلائے انہیں حاصِل ہوئی یوں قربتِ محبوبِ رحمانی([4])
٭اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کے بعد