Book Name:Shaheed Ke Fazail

*اللہ پاک اُس سے محبّت فرماتا ہے *اُسے دیکھ کر مسکراتا ہے اور *اُس سے خوش ہو کر فرشتوں سے فرماتا ہے: دیکھو! یہ میرا بندہ ہے، اِس نے کیسے میرے لیے صبر کیا ہے۔ ([1])

اللہ پاک کے مسکرانے کا معنیٰ

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کا مُسکرانا  کیسا ہے؟ یہ وہ خُود ہی بہتر جانتا ہے، یقیناً اُس کا مُسکرانا ایسا نہیں ہے، جیسا ہمارا مُسکرانا  ہے، اللہ پاک جسم اور جسم کے لَوازِمات سے پاک ہے، اُس کی شان بہت اُونچی ہے۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: اللہ پاک کے مسکرانے کا معنیٰ ہے؛ اِنتہائی راضِی ہونا اور بندے پر خُوب رحمتیں نازِل فرمانا۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ اللہ پاک شہید سے اِنتہائی راضِی ہوتا  اور اُس پر خوب رحمتیں برساتا ہے۔

مُشک کی خوشبو آئے گی

حضرت اَبُوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: جسے راہِ خُدا میں زَخم لگے*وہ روزِ قیامت اُس زخم کے ساتھ آئے گا *اُس سے خُون بہہ رہا ہو گا *اُس خون کا رنگ تو وہی خُون والا ہو گا مگر خوشبو مشک جیسی ہو گی۔([3])

شہید کی 6خصوصی شانیں

حضرت مِقْداد  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: ‌لِلشَّهِيدِ ‌عِنْدَ ‌اللَّهِ ‌سِتُّ ‌خِصَالٍ اللہ پاک کے ہاں شہید کے لیے 6خصوصی


 

 



[1]...الترغیب و الترہیب، کتاب الجہاد، الترغیب  فی الشہادۃ...الخ، صفحہ:470، حدیث:40 ماخوذاً۔

[2]...  شرح مشکاۃ للطیبی، جلد:3، صفحہ:129، تحت الحدیث:1228 خلاصۃً۔

[3]...بخاری، کتاب الجہاد، باب من یجرح فی سبیل اللہ عزوجل، صفحہ:728، حدیث:2803۔