Book Name:Shaheed Ke Fazail
قافلے میں ضرور شرکت کر لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا، وُضُو غسل، نماز کے ضروری احکام جو ہر مسلمان کو آنے چاہئیں، وہ بھی سیکھیں گے، نیک نمازی بننے میں مدد ملے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو سُنتّوں کے پابند بھی ہو جائیں گے۔
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
چاہو گر بَرَکتیں قافِلے میں چلو پاؤ گے عظمتیں قافِلے میں چلو
ہوں گی حل مشکِلیں قافِلے میں چلو ختم ہوں شامَتیں قافِلے میں چلو([1])
اللہ پاک ہمیں اِن نیک کاموں پر عمل کی توفیق نصیب فرمائے، کاش! شہادت کا رُتبہ ملے، یہ نہ ہو سکے تو کم از کم شہیدوں والا ثواب ہی نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم)۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں *مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *اور مختلف قاریوں کی آواز میں قُرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے *اِس کے ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورۃ یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد