Book Name:Shaheed Ke Fazail
سُبْحٰنَ اللہ! سُنّت کو اپنائیں *عمامہ پہننا سُنّت ہے *داڑھی شریف رکھنا سُنّت ہے *پائنچے ٹخنوں سے اُوپَر رکھنا سُنّت ہے *زُلْفیں سجانا سُنّت ہے * یُونہی پانی پینے کی سُنّتیں ہیں *اُٹھنے بیٹھنے کی سُنّتیں ہیں *سونے جاگنے کی سُنّتیں ہیں *کھانے، پہننے کی سُنّتیں ہیں۔ سینکڑوں سُنّتیں ہیں جو ہم روز مرَّہ زندگی میں اپنا سکتے ہیں۔ مگر اَفسوس! ہمیں تو مَعْلُوم ہی نہیں، سُنّتیں کبھی سیکھی ہی نہیں * نیا فیشن کیا چل رہا ہے، یہ معلوم ہوتا ہے * آج کل مارکیٹ میں کیا نیا آیا ہے، یہ بھی معلوم ہوتا ہے * کون سی گاڑی کا نیا ماڈل آ چکا ہے * کون سا موبائِل اچھا چل رہا ہے * آج کل سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کیا ہے * دُنیا کے مشرقی کونے کے کیا حالات ہیں * مغربی کونے کے کیا حالات ہیں، سب باتوں پر نظر ہوتی ہے، نہیں معلوم تو پیارے مَحْبوب صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتیں نہیں معلوم، دِینی مسائِل نہیں معلوم۔ کاش! ہم سُنتوں سے محبّت کرنے والے بن جائیں۔ اگر سُنتیں سیکھنے کا شوق لگ گیا نا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سیکھنا بھی آسان ہو جائے گا۔
سُنّتیں سیکھنے اور اَپنانے کا طریقہ
شیخِ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کی بہت پیاری کتاب ہے: 550 سُنّتیں اور آداب۔ 100صفحات کا بہت پیارا رِسالہ ہے، مکتبۃُ المدینہ سے خرید لیجئے یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! اِسے بار بار پڑھتے رہئے، اِس میں لکھی ہوئی روز مرَّہ کی سُنّتیں یاد کر لیجئے! پِھر ان پر عَمَل بھی کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی ، ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سَفَر کی عادَت بنا لیجئے! زیادہ نہیں تو کم از کم ہر مہینے 3 دِن کے