Book Name:Shaheed Ke Fazail

سُبْحٰنَ اللہ! کتنے فضیلت والے کام ہیں اور بہت مشکل بھی نہیں: (1):نمازِ چاشت ادا کریں۔ سُورج طلوع ہونے کے بعد  2نفل نمازیں ہوتی ہیں *ایک اِشْرَاق *دوسری چَاشْت۔ یہ دونوں نمازیں سُورج نکلنے کے 20 منٹ بعد پڑھ سکتے ہیں۔ کم از کم 2نفل پڑھ لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! صُبح صُبح ثواب کا ذخیرہ لگ جائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: آدمی پر اس کے ہر جوڑ کے بدلے صدقہ ہے (اور کل 360 جوڑ ہیں) *ہر تسبیح صدقہ ہے *ہر حمد صدقہ ہے *لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنا صدقہ ہے *اللہُ اکبر پڑھنا صدقہ ہے *اچھی بات کا حکم کرنا صدقہ ہے *بُری بات سے منع کرنا صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے نمازِ چاشت کی 2 رکعتیں کفایت کرتی ہیں۔([1]) (2):فرمایا: ہر مہینے 3روزے رکھے۔ اِس میں اچھا یہ ہے کہ اَیَّامِ بِیْض کے روزے رکھ لیے جائیں، چاند کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو اَیَّامِ بِیْض کہتے ہیں۔ یہ نہ ہو سکے تو پُورے مہینے میں کوئی سے بھی 3دِن روزے رکھ لیں بلکہ سُنّت کی اَدائیگی کی نیت سے ہر پِیر شریف کا روزہ رکھ لیں، سُنّت بھی ادا ہو جائے گی اور ہر مہینے 3کی جگہ 4 روزے ہو جایا کریں گے۔ ثواب کیا ہے؟ مسلم شریف میں ہے: حضرت اَبُوقتادہ اَنصاری  رَضِیَ اللہُ عنہ   فرماتے ہیں: رسولُ  اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا (کیونکہ آپ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ہر پیر کا روزہ رکھا کرتے تھے)، تو اِرْشاد فرمایا: اسی دن میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے۔([2]) حدیثِ پاک میں ہے:ایک صحابئ رسول  رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسول ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا، باب استحباب صلاۃ الضحیٰ...الخ، صفحہ:262، حدیث:720۔

[2]...مسلم، كتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ...الخ، صفحہ:423، حدیث:1162۔