پوتی کی ولادت پر اسپتال تشریف آوری

پوتی کی ولادت پر اسپتال تشریف آوری

ماہِ میلاد میں شہزادۂ عطار،مولانا الحاج محمدبلال رضا عطاری مدنی مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی  کے یہاں مدنی مُنّی کی ولادت ہوئی۔شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی پوتی کو دیکھنے اسپتال(Hospital) تشریف لے گئے۔اس موقع پر آپ نے ارشاد فرمایا:”1438سنِ ہجری کے ربیع الاول شریف کی آج چھبیسویں شب ہے۔غریب زادہ حاجی ابوہلال بلال رضا کے یہاں مدنی مُنّی کی ولادت ہوئی ہےجس کا نام میں نے ’’اَرْوَیٰ‘‘رکھ لیا ہے اور اب ہاسپٹل(Hospital) آیا ہوں۔ اِنْ شَآءَاللہمدنی مُنّی کے کانوں میں اذان دوں گا۔میں نے صلۂ رِحمی کی نیّت کی ہے، اِنْ شَآءَاللہ پیار بھی کروں گا ۔“

اس موقع پرنگرانِ شوریٰ،حضرت مولاناحاجی محمد عمران عطاریمَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نےخوشی کااظہارکرتےہوئے فرمایا: ’’شہزادہ بلال کے یہاں مدنی مُنّی کی آمد مرحبا۔‘‘اس کے بعد امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مُنّی کو پیار کیا، کانوں میں اذان دی،گھٹی دی اور 1200 روپے بھی عنایت فرمائے۔

آلِ عطار پر فضل کر رحم کر

دو جہا ں میں خدا ان کو آباد رکھ

تقریبِِنکاح میں شرکت

6جنوری 2016ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاریسَلَّمَہُ الْبَارِیکی دو صاحبزادیوں کی تقریبِِ نکاح منعقد ہوئی۔جانشینِ امیرِاہلسنّت ،شہزادۂ عطار حضرت مولانا الحاج عبید رضا عطاری مدنی مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِینے اسلامی بہنوں کے وکیلوں اور دُلہوں کی موجودگی میں نکاح پڑھایا،نگرانِ شوری سمیت کئی اراکینِ شوریٰ نے شرکت فرمائی جبکہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی کرم فرمایا۔ اس تقریب کے اختتام پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعا بھی فرمائی۔

علماو طلبائےکرام سے ملاقات

دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ باب المدینہ کراچی اہلِ سنت کی عظیم الشّان دینی  درس گاہ ہے، جس کی بنیاد حضرت علامہ مولانا مفتی ظفر علی نعمانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی نے 1948ھ میں میں مصروفِ عمل ہیں۔ یہ وہی دارالعلوم ہے جس میں 2ذیقعدۃ الحرام1401ھ میں ہونے والے ”عُرسِ امجدی“ کے موقع پر قائداہلسنت،رئیس التحریر حضرت علامہ ارشدالقادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے امیرِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ’’دعوت اسلامی‘‘ کی ذمہ داری سونپی ۔

 12جنوری 2016ء کو دارالعلوم امجدیہ کے علمائے عظام اوردورۂ حدیث کے تقریباً24 طلبائے کرام کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔ان حضرات کی امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بھی ملاقات ہوئی ،امیر اہل سنت نے انہیں اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور تحائف بھی عنایت فرمائے۔جن میں سے چندمدنی پھول یہ ہیں :

”فتاویٰ رضویہ شریف کا مطالعہ فرمائیے۔اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے کئی مسائل پر رسائل لکھے ہیں،ان میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے دلائل تو متعدد لکھے ہیں لیکن آپ یہ دیکھیں کہ اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے اَقُوۡل کہا ں لکھا ہے اور پھر اعلیٰ حضرت  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےاَقُوۡل پر اپنی عُقُول قربان کردیں،ان کے فرمان پر اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ جب تک اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہپر اپنی آنکھیں بند نہیں کریں گےصحیح معنی میں ان کا فیض نہیں پاسکیں گے۔ ان کےفرمان کے مقابل عقل کے گھوڑے دوڑائیں گے تو شاید ایسی ٹھوکر کھائیں گے کہ اٹھ نہیں سکیں گے۔اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے فرامین کے متعلق وسوسوں کو جگہ نہیں دیں گے اور قیل و قال نہیں کریں گے تو اِنْ شَاءَاللہ بہت ترقی کریں گے۔اصول یہ ہے کہ عالم کا قول تو دلیل ہوتا ہے لیکن فعل دلیل نہیں ہوتالیکن سرکارِِ اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بارے میں علما کا یہ عندیہ تھا کہ ان کا فعل بھی دلیل ہے۔“

امیرِ اہل سنت کی ترغیب پر اکثر طلبائے کرام نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ ممبر شپ  کی بھی  نیّت کی۔

مجھ کو اے عطار سنی عالموں سے پیار ہے

اِنْ شَاءَ اللہ دو جہاں میں میرا بیڑا پار ہے


Share

Articles

Comments


Security Code