مدنی اسلامی بھائیوں کی حاضری/ نگرانِ شوریٰ کے صاحبزادے کا نکاح/نواسی کا نکاح

مَدَنی اِسلامی بھائیوں کی حاضری: 19مئی2017ء بروز جُمُعۃُ المُبَارَک مطابق23شعبان المعظم1438ھ بعد نمازِ عشا دعوتِ اِسلامی کے جامِعاتُ المدینہ(عالم کورس کروانے والے مدارِس) سے فارِغُ التحصیل مَدَنی  اِسلامی بھائیوں کی شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خدمت میں حاضری ہوئی۔ امیرِ اہلِ سنّت نے رات کا اکثر حصہ مَدَنی  اِسلامی بھائیوں کو اپنے مَدَنی پھولوں سے نوازا، نیز اُن کے سوالات کے جوابات بھی عِنایت فرمائے۔اِس موقع پر آپ نے یہ بھی اِرشاد فرمایا:دنیا اکٹھی کرنے والے تو کر رہے ہیں، وہ جتنا ہوسکتا ہے بینک بیلنس جمع کرتے اور پلاٹ لیتے ہیں اور پھر چھوڑ کر (قبر میں) چلے جاتے ہیں۔آپ مَاشَاءَ اللہ اَہلِ علم طَبَقہ ہیں، کچھ نہ کچھ لوگ آپ کو مانتے ہوں گے، آپ اُن میں دین کی خدمت کرکےاپنی آخِرت (کے لئے نیکیوں) کا ذخیرہ کرلیں ورنہ پچھتائیں گے۔ نگرانِ شوریٰ کے صاحِبزادے کا نکاح:  20مئی2017ء بروز ہفتہ مطابق  23 شعبان المعظم 1438ھ بعد نمازِ عصر دعوتِ اِسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا حاجی ابوحامِد محمد عمران عطاری کے صاحِبزادے محمد حامِدرضاعطاری کا نکاح ہوا۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نکاح پڑھایا اور حاضِرین میں چھوہارے لُٹائے۔ بعدازاں اُسی رات ایک مقامی ہال میں بارات  کا سِلسِلہ ہوا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  حاضِرین کے لئے ہال میں مَدَنی چینل کے ذریعے براہِ راست مَدَنی مذاکَرَہ دیکھنے کا اِہتِمام کیا گیا تھا۔ شخصیات کی حاضری: رَمَضانُ المُبَارَک سے چند دن قبل تاجِروں اور دیگر شخصیّات کی عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (بابُ المدینہ کراچی) میں شیخِ طریقت امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خدمت میں حاضِری ہوئی۔ امیرِ اہلِ سنّت نے آنے والوں کو خود روزہ رکھنے اور اپنے مُلازِمین وغیرہ کو بھی رکھوانے نیز پورے ماہِ رَمَضان یا کم از کم آخری عشرے کااِعتِکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔ نواسی کا نکاح پڑھایا: شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے 26 مئی 2017ء بروز جُمُعۃ المبارَک مطابق 29 شعبان المعظم 1438ھ بعد نمازِ عصر عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی)میں اپنی نواسی بنتِ حسّان رضا عطاریہ کا نکاح پڑھایا۔ رُکنِ شوریٰ کے پوتے پر شفقت: گزشتہ دنوں دعوتِ اِسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی ابورَضا محمد علی عطاری کے یہاں پوتے کی وِلادت ہوئی۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت نےمَدَنی مُنّے کے کان میں اذان دی،گھٹّی دی اور شعبان رَضا نام بھی عنایت فرمایا۔ رَمَضانُ المبارَک کا چاند دیکھا: 27مئی2017ء بروز ہفتہ مطابق 30 شعبان المعظم 1438ھ نمازِ مغرب سے پہلے شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اِسلامی بھائیوں کے ہمراہ رَمَضانُ المُبارَک کا چاندد یکھنے کا اِہتِمام فرمایا۔ چاند نظر آنے پر آپ نے حاضِرین کو چاند دیکھنے کی دُعا پڑھائی اور رَمَضان کی آمد پر مبارَکباد دی۔تَخَصُّص فی الفِقْہ کے طلبائے کرام کی دستار بندی فرمائی:شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرکزی جامعۃُ المدینہ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) کے دَرَجہ تَخَصُّص فی الفِقْہ کے23 طلبائے کرام کی درخواست پر شبِ براءَت کے موقع پر عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے سُنّتوں بھرے اِجتماع میں اُن کی دستار بندی فرمائی۔ اِس کےچنددن بعد20مئی2017ء شبِ اتوار مطابق 24 شعبان المعظم1438ھ مَدَنی مذاکرے کے بعد مرکزُ الاولیاء (لاہور) سے تشریف لانے والےمرکزی جامعۃُ المدینہ کے تَخَصُّص فی الفِقْہ کے35 طَلَبائے کِرام کی بھی دستار بندی فرمائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code