پیغامات امیرِ اہلِ سنّت
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے لئے پیغامِ امیرِ اہلِ سنّت
ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1438
تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مصروفِ عمل ہے۔ ان ذرائع میں ایک خوبصورت اضافہ ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ ہے جس کا پہلا شمارہ ماہِ ربیع الآخر1438ھ کی آٹھویں شب منظرِ عام پر آیا۔ ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کے شائع ہونے سے پہلےہی مدنی مذاکروں وغیرہ کے ذریعے اس کی بھرپور تشہیر ہوچکی تھی اور عاشقانِ رسول اس کے منتظرتھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پہلے شمارے کی ہزاروں کاپیاں شائع ہوئیں اور فروخت ہوگئیں نیز آئندہ کے لئے سالانہ ممبرشپ اوربکنگ کابھی آغازہوچکا ہے۔ اس کے بارے میں امیرِاہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےارشاد فرمایا : علمائےکرام ، دِینی ادارے ، دارُالمطالعہ ، ڈسپنسریاں ، کلینک ، اسپتال اور جہاں جہاں لوگ بیٹھتے اور اِنتظار کرتے ہوں وہاں ہر ماہ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ پہنچانے کا اِہتمام کیجئے ۔
12ماہ تک ماہنامہ حاصل کرنے والوں کے لئے دُعا
یااللہ عَزَّوَجَلَّ !جو کوئی جس طرح بھی جائز طریقےسے 12 ماہ تک’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘حاصل کرے ، اس کو پل صراط آسانی سے پار ہونا نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ
دوسروں کے لئے ماہنامہ جاری کروا نے والوں کے لیےدعا
یااللہ عَزَّوَجَلَّ !جو کم ازکم ایک’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کسی امام صاحب یاغریب نادار یا کسی بھی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کے لئے بارہ ماہ تک جاری کروا ئے اُسے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک وہ تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا جلوہ نہ دیکھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ
ماہنامے کے لئے کوشش کرنے والوں کے لئے دعا
یااللہ عَزَّوَجَلَّ !جنہوں نے’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کےلئے بھاگ دوڑ کی اور وقت دیا ، ان سب کو جزائے خیر عطا فرما اور ان کی قبور کو اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے جلووں سے آبادفرما اور جس جس نے بھی اس میں دامے ، درمے ، قدمے ، سُخنے حصہ لیا اور آئندہ بھی جو اس میں حصہ لیتے رہیں گے ، ان سب کی بے حساب مغفرت فرما کر انہیں ثواب سے مالا مال فرما دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ
امیراہلِ سنّت کے مدنی مشورے
الحمدللہ!امیرِاہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنی مسلسل مصروفیت کے باوجود’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کا اردو حصہ (58صفحات) تقریباً بالاستیعاب پڑھا اور مجلس ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کو اپنے مَدَنی مشوروں سے نوازا ، مثلاً : * فُل اسٹاپ وغیرہ علامات لگانے کا خوب اہتمام ہو ورنہ بعض اوقات مضمون سمجھنے میں غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ * خاص خاص الفاظ واوین’’‘‘کے ذریعے نمایاں ہونے چاہئیں مثلاً مذکورہ معاملہ ’’سود‘‘ نہیں۔ * مضمون کے درمیان واقعات بھی شامل ہیں ہر واقعے سے قبل سطر ہی میں جلی حُروف سے حکایت لکھنا دلچسپی میں اضافہ کرسکتا ہے۔ * حتی الامکان ہر مضمون ایک صفحے پر مشتمل ہو ، طویل مضامین پڑھنا عموماً نفس پر بار ہوتا ہے۔ * خصوصاً اَدعیہ(یعنی دعاؤں) میں اعراب کی باریک بینی کے ساتھ تفتیش ہونی چاہئےورنہ عوام کے لئے فائدہ اٹھانا دشوار۔ * ہرنام کے ساتھ مقفّٰی ترحیم ڈالئے مثلاً عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْبَارِی ۔ * ہر مضمون بلکہ ہر پیراگراف کا ابتدائی لفظ جَلی ہو۔ * مدنی چینل کی ’’براہ راست نشریات ‘‘میں ’’براہِ راست‘‘کے ساتھ ہلالین() میں liveلکھئے۔
بکنگ کروانے کے طریقہ ہائے کار
(1)فون نمبر 03112683522 پرCall یا SMS کرکے ضروری معلومات فراہم کریں اور اپنا رجسٹریشن کوڈ حاصل فرمائیں۔ (کوڈ رقم وصول ہونے پر جاری کیا جائے گا)درکار معلومات : نام ، شہر ، مکمل پتا ، شمارے کی تعداد ، شمارے کی کیفیت : سادہ / رنگین ، ڈاک کی کیفیت : عام ڈاک / رجسٹری ڈاک(2)انٹرنیٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن فارم پر کرکے SUBMITT کردیجئے۔ (3)اپنے شہر میں مکتبۃ المدینہ کی قریبی شاخ یا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں لگنے والے بستے پر جاکر اپنی رجسٹریشن کروائیےاور رسید بھی حاصل فرمائیے۔ (4)اپنےشہر کے مالیات کے ذمّہ دار کے مکتب میں جا کر رجسٹریشن کروائیے اور رسید حاصل فرمائیے۔
مزید معلومات کے لئے فون نمبر03112683522پر رابطہ فرمائیے۔
Comments