آپ کے تأثرات(منتخب)
ماہنامہ ربیع الآخر 1442ھ
عُلَمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مفتی غلام مرتضیٰ ساقی صاحب (مہتمم جامعہ اجمیریہ مجددیہ ، گوجرانوالہ) : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ! اُمّتِ مسلمہ پر دعوتِ اسلامی کی جہاں دیگر نوازشات ہیں ، وہیں ایک اور کاوِش “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بھی ہے ، اس ماہنامہ کے ذریعے بہت علم سیکھنے کو ملتا ہے اور مزید جو نئے نئے مسائل آتے ہیں وہ بھی بہت دل چسپ ہوتے ہیں (2)مولانا رفاقت نقشبندی صاحب (خطیب جامع مسجد غوثیہ رضویہ ، گوجرانوالہ) : اللہ کے کرم سے وقتاً فوقتاً “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے ، ہر مہینے کے اعتبار سے اس میں بہت ہی پیارے مضمون آتے ہیں ، اُمّت کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے ، مَا شَآءَ اللّٰہ اس کی ہر ہر تحریر میں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی یہ سوچ جھلکتی ہے کہ مسلکِ اعلیٰ حضرت پر ہماری آنکھیں بند ہیں۔ اللہ کریم دعوتِ اسلامی کو دن11ویں اور رات12ویں ترقی عطا فرمائے اور تمام حاسدین سے محفوظ رکھے ، اٰمین۔
متفرق تأثرات
(3)میری ہر ماہ کوشش ہوتی ہے کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پورا پڑھوں ، اس کے سارے ہی مضامین قابلِ تعریف ہیں بالخصوص مجھے سب سے اچھا “ دارالافتاءاہلِ سنّت “ لگتا ہے۔ (محمد منیر عطاری ، اٹک پنجاب) (4)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ میں اور میرے گھر والے بڑے شوق سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرتے ہیں اور ہمیں “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے آنے کا ہر مہینے شدت سے انتظار رہتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شروع میں نیتیں بھی شامل ہوجائیں تو مدینہ مدینہ۔ (محمد یاسر عطاری ، کورنگی کراچی) (5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سلسلہ “ آخر دُرست کیا ہے؟ “ عصرِ حاضر کی ایک بہت بڑی ضرورت پوری کررہا ہے۔ اس سلسلے میں لبرلز اور سیکولرز کی طرف سے دینِ اسلام پر کئے جانے والے اعتراضات کے دلائل کی روشنی میں تسلی بخش جوابات پڑھنے کو ملتے ہیں جس سے دینِ اسلام کی حقانیت واضح ہوتی ہے۔ (اویس اسلم ، سیالکوٹ) (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں “ بچّوں کی کہانیاں “ میرے بچّے بہت شوق سے پڑھتے ہیں ، یہ بچّوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ (اُمِّ ایمن ، فیصل آباد) (7)مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا سلسلہ “ اشعار کی تشریح “ بہت پسند ہے ، اس سے عشقِ رسول میں اضافہ ہوتا ہے۔ (بنتِ عبدالمجید ، فیصل آباد) (8)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس سے ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ (اُمِّ ریان ، فیصل آباد)
اس ماہنامے میں آپ کو کیا اچھا لگا! کیا مزید اچھا چاہتے ہیں! اپنے تأثرات ، تجاویز اور مشورے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ای میل ایڈریس (mahnama@dawateislami.net) یا واٹس ایپ نمبر(+923012619734) پر بھیج دیجئے۔
Comments