خاک مدینہ کی برکتیں / سیرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ / محرم کے فضائل / فضائل امام حسین رضی اللہ عنہ

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ربیع الآخر1442ھ

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ذُوالحجۃِ الْحَرام1441ھ اور مُحَرَّمُ الْحَرام 1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یاربِّ مصطفےٰ! جو کوئی رِسالہ “ خاکِ مدینہ کی برکتیں “ کے16صفحات پڑھ یا سُن لےاُس کو ایمان و عافیت کے ساتھ خاکِ مدینہ پر موت دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ76ہزار673اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا (اسلامی بھائی : 4لاکھ 81ہزار8 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ95ہزار665)(2)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ سیرتِ بابا فرید “ کے17صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو اور اُس کی آئندہ نسلوں کو اولیائے کرام کا عاشق بنا اور ان سب کو بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً 10لاکھ 3ہزار 824اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 5لاکھ4ہزار574 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ 99ہزار 250) (3)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ مُحَرَّم کے فَضائل “ پڑھ یا سُن لے اُس کی کربلا والوں کے طُفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ53ہزار44اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 6لاکھ7ہزار162 / اسلامی بہنیں : 4لاکھ45ہزار882) (4)یااللہ! جو کوئی رسالہ “ فضائلِ امام حُسین “ کے 17 صَفْحات پڑھ یا سُن لے اُس کو جنّتی اِبنِ جنّتی ، صَحابی اِبنِ صحابی ، نواسۂ رسول ، نوجوانانِ جنّت کے سردار ، امام حُسین کا جنَّتُ الفِردوس میں جَوار (یعنی پڑوس) نصیب فرما ، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی : تقریباً10لاکھ81ہزار401اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا(اسلامی بھائی : 5لاکھ 77ہزار458 / اسلامی بہنیں : 5لاکھ3ہزار943)۔


Share

Articles

Comments


Security Code