ہمیں پاکستان سے پیارہے

ہمیں پاکستان سے پیارہے

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال

محمد الیاس عطّار قادری  رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان ہمارا ہے، اپنے وطن ميں جو لُطْف ہے وہ بيرونِ ملک میں نہيں٭وطنِ عزیز کی صحیح تعمیر وترقی کے لئے ہمارا صالح،اَمین اوراحساسِ ذمہ داری رکھنے والاہونا ضروری ہے٭ہمارا بچہ بچہ نمازی بن گیا تو  ملک بھی خوشحال ہو جائے گا٭ پاکستان بھر کے  ہفتہ وار  اجتماعات میں جشنِ آزادی کے شکرانے میں 2 نَوَافِل ادا کئے جائیں ٭ہوسکے تو مُلکِ پاکستان کی آزادی کے شکرانے میں 14 اگست کو روزہ رکھ لیجئے٭کچھ نہ کچھ اللہ کی راہ میں خیرات کریں ٭دلوں کی نفرتیں ختم کرکے تمام عاشقانِ رسول ایک اور نیک ہوجائیں اور اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی تعمیر میں لگ جائیں ٭پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اگر تاریخِ پاکستان کے ساتھ انصاف کیا جائے  تو یہ بات واضح ہے کہ  پاکستان علمائے اہلِ سنّت نے بنا یا ہے ٭ہميں ملک ِپاکستان کے ايک ايک اِنچ کی حفاظت کرنی ہے ٭ اسلام کی خدمت کی جتنی آزادی پاکستان میں ہے میں نے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں پائی۔

 ٭دعائے عطار: اے میرے اللہ!  میرے وطنِ عزیز پاکستان کو نظرِ بد سے بچا ، ہماری سرحدوں کی حفاظت  ہو اور جو بھی دشمن میرے وطنِ عزیز کو میلی نظر سے دیکھتا ہے   اس کی آنکھ  پھوڑ دے ، میرا وطنِ  عزیز تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کا  گہوارہ  بن جائے ، میرے وطنِ عزیز کا بچہ بچہ  نمازی بن جائے اور ہر مسلمان حقیقی معنوں میں عاشقِ رسول بن جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم .(مختلف مدنی مذاکروں سے ماخوذ)

for-page

      قومی ترانہ

پاک سَرزمین شاد باد

 

كِشْوَرِ حسين شاد باد

تو نِشانِ عَزْمِ عالی شان

 

اَرْضِ پاکستان!

مرکزِ یقین شاد باد

پاک سَرزمین کا نظام

 

قوّتِ اُخُوَّتِ عوام

قوم ، ملک ، سلطنت

 

پائندہ تابندہ باد

شاد باد منزِلِ مُراد

پرچمِ ستارہ و ہِلال

 

رَہبرِ ترقّی و کمال

ترجُمانِ ماضی شانِ حال

 

جانِ اِسْتِقْبال!

سایۂ خدائے ذُوالجَلال

 

 

 


Share