اسلامی بھائی کی اچّھی کارکردگی پر حوصلہ اَفزائی اور دُعاؤں سے نوازنا
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدرسۃُ المدینہ لطیف آباد نمبر 9 زم زم نگر حیدرآباد(باب الاسلام سندھ) کے ناظم صاحب کو مدنی عطیات کی اچّھی کارکردگی پر صَوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے دُعائیں دیتے ہوئے فرمایا:
نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے حافظ عدنان عطاری ناظم مدرسۃ المدینہ لطیف آباد نمبر 9 زم زم نگر (حیدرآباد)
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!
مَا شَآءَ اللہ! تَبَارَکَ اللہ! جنید بھائی نے آپ کی 21 رَمَضانُ الْمُبارک تک کی مدنی عطیات کی کارکردگی پیش کی، آپ تو اپنے پچھلے سال کے ہدف سے زیادہ آگے نکل گئے ہیں بلکہ آئندہ 13ماہ تک کے مدرسۃ المدینہ کے اخراجات بھی جمع کروادیئے ہیں اور مزید کوشش جاری ہے۔ میرے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے حافظ عدنان عطاری کی کارکردگی کی کیا بات ہے!
اللہکرے آپ آخِری سانس تک خدمتِ قراٰن میں لگے رہیں، قراٰنِ کریم، مدارسُ المدینہ اور دعوتِ اسلامی کی خدمت کرتے ہوئے خوب مدنی کام کریں، مَا شَآءَ اللہ! مجھے آپ پر فخر ہے۔ دعوتِ اسلامی کو چلانے کے لئے سالانہ اربوں روپیہ چاہئے، کاش! میرے تمام مدنی بیٹے، تمام قاری صاحبان، تمام ناظمین، جامعات المدینہ کے تمام اساتذہ و طلبائے کرام سب کے سب مدنی عطیات جمع کرنے کے لئے حافظ عدنان عطاری کی طرح میدان میں کُود پڑیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شیطان کو بھاگتے ہی بنے گی، خوب مدنی عطیات جمع ہوں گے اور دعوتِ اسلامی کے تمام مدنی کام خوش اسلوبی کے ساتھ سَر انجام پائیں گے۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ پر رَحْم کرے، میں آپ سے بہت خوش ہوا ہوں، جس طرح آپ نے مجھے اپنی اچّھی کارکردگی سے خوش کیا ہے اللہ تعالٰی آپ کو بھی جنّتُ الْفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب کرکے خوش کردے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آپ کے تمام قاری صاحبان اور طلبائے کرام کو میرا سلام۔
بے حساب مَغْفِرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭…٭…٭
کاروباری شخصیت کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آنے پر حوصلہ افزائی اور دعاؤں سے نوازنا
شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےکاروباری شخصیت جناب اطہر بھائی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آنے پر صَوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرمایا:
نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضویعُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے جناب اطہر صاحب!
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہ!
مَا شَآءَ اللہ! آپ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) تشریف لائے، دعائے افطار میں حاضری دی اور آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا، مرحبا! خوش آمدید! اللہ تعالٰی آپ کی حاضری قبول فرمائے، آپ کو خوش رکھے، دونوں جہاں کی بھلائیوں سے آپ کی جھولی بھرے، آپ کی بےحساب مَغْفِرت فرمائے ، آپ اور آپ کے سارے گھرانے کو شاد وآباد، پھلتا پھولتا، مدینے کے سدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رکھے۔
اس بات کا خیال رکھئے کہ نَمازوں کی پابندی ہر صورت میں ہوتی رہے، روزہ ایک بھی نہ چھوٹے اور خوب سنّتوں پر بھی عمل کرتے رہئے۔ زندگی مختصر ہے، آپ نے چاہے کتنی ہی دولت اکٹّھی کرلی ہو لیکن آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ دولت سے دوا تو خریدی جاسکتی ہے، شفا نہیں خریدی جاسکتی۔ دولت سے دوست تو کئی مل جائیں گے مگر آپ ان سے وَفا نہیں خرید سکتے۔ بس اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں جھکے رہیں کہ جو کچھ ہونا ہے وہیں سے ہونا ہے، جب ٹائم پورا ہوجاتا ہے تو بندہ بے بس ہوجاتا ہے اور اس کی ایک نہیں چلتی، بڑے بڑے بادشاہوں، شہنشاہوں اور پہلوانوں کو موت نے پچھاڑ دیا۔
جیتنے دنیا سکندر تھا چلا |
|
جب گیا دنیا سے خالی ہاتھ تھا |
موت آئی پہلواں بھی چل دیئے |
|
خوبصورت نوجواں بھی چل دیئے |
تُو خوشی کے پھول لے گا کب تلک؟ |
|
تُو یہاں زندہ رہے گا کب تلک؟ |
گر جہاں میں سو برس تُو جی بھی لے |
|
قبر میں تنہا قیامت تک رہے |
|
|
(وسائلِ بخشش، ص709۔711) |
اللہ تعالٰی ہماری عاقبت درست فرمائے، دین و ایمان کی سلامتی بخشے اور ہمارا ایمان پر خاتمہ فرمائے۔ بس ہم اللہ کے نیک پسندیدہ بندے اور میٹھے مصطفےٰ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سچّے غلام بَن جائیں اور ہم کبھی بھی اپنے پیارے مدینے والے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قدموں سے جدا نہ ہوں، بس ہمیں ہمیشہ ہمیشہ ان کی غلامی نصیب ہو، قبر و آخِرت میں ان کا سہارا ملے اور ان کی شَفاعت بھی نصیب ہو۔
کبھی کبھی موقع ملے تو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آجایا کریں، اب تو رمضانُ المبارک بھی جارہا ہے بس چند روز رہ گئے ہیں، پھر تشریف لائیے گا اور حاجی فرحان کو میرا بہت بہت سلام بھی کہئے گا۔ بے حساب مَغْفِرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
Comments