از:شیخِ طریقت، امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّؔار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
ہر عبادت سے بَرتَر عبادت نَماز |
|
ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نَماز |
قلبِ غمگیں کا سامانِ فَرحت نَماز |
|
ہے مریضوں کو پیغامِ صِحَّت نَماز |
نارِ دوزخ سے بے شک بچائے گی یہ |
|
رب سے دلوائے گی تم کو جنَّت نَماز |
پیارے آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ |
|
قلبِ شاہِ مدینہ کی راحت نَماز |
بھائیو! گر خُدا کی رِضا چاہئے |
|
آپ پڑھتے رہیں باجماعت نَماز |
آؤ مسجِد میں جُھک جاؤ رب کے حُضُور |
|
تم کو دلوائے گی حق سے رِفْعَت نَماز |
اے غریبو! نہ گھبراؤ سجدے کرو |
|
دے گی برکت، مٹائے گی غُربَت نَماز |
صبر سے اور نَمازوں سے چاہو مدد |
|
پوری کروائے ہر ایک حاجت نَماز |
خوب نفلوں کے سجدوں میں مانگو دعا |
|
پوری کروائے گی رب سے حاجت نَماز |
کیوں نَمازی جہنَّم میں جائے بھلا! |
|
اس کو دِلوائے گی باغِ جنَّت نَماز |
جو مسلمان پانچوں نَمازیں پڑھیں |
|
لے چلے گی انہیں سوئے جنَّت نَماز |
ہوگی دنیا خراب آخِرت بھی خراب |
|
بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز |
بے نَمازی جہنَّم کا حقدار ہے |
|
بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز |
قبر میں سانپ بچّھو لپٹ جائیں گے |
|
بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز |
سہہ سکو گے نہ دوزخ کا ہرگز عذاب |
|
بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز |
دیکھو! اللہ ناراض ہو جائے گا |
|
بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نَماز |
یاخُدا تجھ سے عطّاؔر کی ہے دُعا |
|
مصطَفےٰ کی پڑھے پیاری اُمَّت نَماز |
Comments