حق مہر کا ایک اہم مسئلہ/ جمعہ کی جماعت نکل جائے تو؟/ اپنا کفن رکھنا کیسا؟

حق مہر کا ایک اہم مسئلہ

سوال:اگر کسی کی بیوی کا اِنتقال ہوجائے اور اس نے اپنی بیوی کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو وہ کیا کرے؟

جواب:ایسی صورت میں حق مہر ترکہ میں مرحومہ بیوی کے تمام وُرثاء کے درمیان ان کے حصوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔(ترکہ کی دُرست تقسیم کیلئے دارالافتاء اہل سنّت سے رابطہ کیجئے)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

نکاح کا خطبہ

سوال:کیا نکاح کا خُطبہ کھڑے ہوکر دینا سنّت ہے؟

جواب:جی ہاں۔ ”مراٰۃ المناجیح“ میں ہے:ہر خطبہ کیلئے کھڑا ہونا سنّت ہے خواہ خطبۂ جمعہ و عیدین ہو یا خطبۂ وعظ یا خطبۂ نکاح۔(مراٰۃ المناجیح،ج2،ص346)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

کیا جنّت میں کیلے ہوں گے؟

سوال:کیا جنّت میں کیلے ہوں گے؟

جواب:جی ہاں، جنّتیوں کو جنّت میں جو نعمتیں ملیں گی ان میں سے چند کا ذکر فرماتے ہوئے قراٰنِ پاک میں اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے:(وَ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ(۲۹)) تَرجَمۂ کنز الایمان: اور کیلے کے گچھوں میں۔ (پ 27، الواقعۃ: 29) (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) تفسیر صِراطُ الجِنان میں ہے:یعنی دائیں جانب والے ان جنَّتوں میں مزے کریں گے جن میں کیلے کے ایسے درخت ہوں گے جو جڑ سے چوٹی تک کیلے کے گچھوں سے بھرے ہوئے ہوں  گے۔(صراط الجنان،ج9، ص684)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

جمعہ کی جماعت نکل جائے تو؟

سوال:اگر جمعہ کی جماعت نکل جائے تو کیا کریں؟

جواب:اگر جمعہ کی جماعت نکل جائے اور کسی دوسری جگہ بھی جمعہ کی جماعت نہ ملے تو اب حسبِِ معمول ظُہْر کی نَماز ادا کریں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

بکرے کی کھال کا مصلّٰی

سوال:کیا بکرے کی کھال سکھا کر اُس کا مصلّٰی بنایا جا سکتا ہے؟

جواب:بکرے کی کھال سکھا کر اس کا مصلّٰی بنانا جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

بے وُضوکا میت کو غسل دینا کیسا؟

سوال:کیا بے وضو شخص میت کو غسل دے سکتا ہے؟

جواب:جی ہاں!دے سکتا ہے، غسلِ میت کے لئے باوُضو ہونا شَرْط نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اپنا کفن رکھنا کیسا؟

سوال:کیا مرنے سے پہلے اپنا کفن خرید کر رکھ سکتے ہیں؟

جواب:رکھ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مسلمان کو غیر مسلموں کے قبرستان میں دفنانا کیسا؟

سوال:مسلمان کو غیر مسلموں کے قبرستان میں دفن کرنا کیسا ہے؟

جواب:مسلمان کو مسلمانوں کے قبرستان میں کسی نیک مسلمان یا ولی اللہ کے قریب دفنانا چاہئے۔ ”ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت“ میں ہے:اپنے مُردوں کو بزرگو ں کے پاس دفن کرو کہ اِن کی برکت کے سبب اُن پر عذاب نہیں کیا جاتا، ھُمُ الْقَوْمُ لاَیَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُم وہ، وہ لوگ ہیں کہ ان کا ہم نشیں بھی بدبخت نہیں ہوتا،وَلِہٰذا حدیث میں فرمایا: اَدْفِنُوْا مَوْتَاکُمْ وَسْطَ قَوْمٍ صَالِحِیْنَ اپنے مُردوں کو نیکوں کے درمیان دفن کرو۔(کنزالعمال، جز15،ج8،ص254، حدیث: 42364)(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص 270) بہرحال مسلمان کو غیر مسلموں کے قبرستان میں نہ دفنایا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

نمازِ فجر و عصر کے بعد سجدۂ تلاوت

سوال:فجر و عصر کی نماز کے بعد سجدۂ تلاوت کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:کرسکتے ہیں، جائز ہے مگر جب مکروہ وقت شُروع ہو جائے تو اب سجدۂ تلاوت نہیں کرسکتے کہ مکروہ وقت میں سجدۂ تلاوت بھی مکروہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

چار انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام

سوال:وہ کون سے انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام ہیں جن کی ابھی تک ظاہری وفات نہیں ہوئی؟

جواب:ان چار انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام میں سے دو آسمان پر ہیں (1)حضرتِ سیّدنا عیسیٰ روح اللہ (2)حضرتِ سیّدنا ادریس علٰی نَبِیِّنَاوعلیہما الصَّلٰوۃ وَالسَّلام اور دو زمین پر (3)حضرتِ سیّدنا خضر (4)حضرتِ سیّدنا الیاس علٰی نَبِیِّنَاوعلیہما الصَّلٰوۃ وَالسَّلام۔ (تفسیر درمنثور،ج5،ص432)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

نماز کے آخری قعدہ کا ایک مسئلہ

سوال:اگر کوئی نَماز کے آخری قعدے میں دُعائے ماثُورہ (یعنی قراٰنِ کریم یا حدیثِ پاک کی دعا) کے بعد اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھ لے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب:ہوجائے گی، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

سَگے بھائی کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال:اگر سَگا بھائی زکوٰۃ کا مستحق ہو تو کیا اسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟

جواب:اپنے مستحق سَگے بھائی، بہن، چچا، پھوپھی، خالہ، ماموں کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں(بشرطیکہ وہ ہاشمی نہ ہوں) بلکہ ان کو دینے میں دُونا ثواب ہے کہ اس میں صِلۂ رحمی(رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ) بھی ہے۔(ماخوذ از فتاویٰ رضویہ،ج10،ص110)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

اپنا عقیقہ خود کرنا کیسا؟

سوال:کیا انسان اپنا عقیقہ خود کرسکتا ہے؟

جواب:اگر بچپن میں کسی نےعقیقہ نہ کیا ہو تو انسان بڑا ہو کر خود اپنا عقیقہ کرسکتا ہے، اگرچہ پچاس سال کا ہوگیا ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

Share