آدابِ دین/ عاشقِ اکبر/ فیضانِ اذان/ قِيامت كا اِمتِحان

شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مارچ2018ء میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور  پڑھنے  والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1) یا ربِّ کریم! جو  کوئی رسالہ ”آدابِ دین‘‘ (صفحات63) مکمَّل پڑھ یا سُن  لے،اُس کو اور مجھے سراپا حُسن ِ اخلاق بنادے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً 67063اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 69765اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2) یا ربِّ اکبر ! جو کوئی رسالہ”عاشقِ اکبر(صفحات 64) مکمَّل پڑھ (یا سُن) لے اُس کو غمِ مصطَفٰے نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 70385 اسلامی بھائیوں اور تقریباً72877 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(3)یا ربِّ کریم! جو  رسالہ ”فیضانِ اذان(22 صفحات)پڑھ(یا سُن)لےاُس کا اور میرامدینے میں ایمان و عافیت کے ساتھ اچھا خاتمہ فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً77455اسلامی بھائیوں اور تقریباً129713اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(4)یا ربَّ المصطفے ٰ!(عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) جو کوئی رسالہ ”قِيامت كا اِمتِحان“کے کم از کم 33صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو اور مجھے بروزِ قِیامت بِغیر امتحان کے کامیاب کر کے جنَّتُ الْفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی: تقریباً88719اسلامی بھائیوں اور تقریباً128686 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کی سعادت پائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code