تاجر صحابۂ کرام (قسط:5)

بزرگوں کے پیشے

تاجر صحابۂ کرا   م قسط : 05

*   عبد الرّحمٰن عطّاری مدنی

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

حضرت سیِّدُنا عبدُاللہ بن جعفر   رضی اللہ عنہما 

تاجر صحابہ میں حضرت سیِّدُنا عبدُاللہ بن جعفر   رضی اللہ عنہما  بھی شامل ہیں۔ آپ کے والدِ گرامی حضرت سیِّدُنا جعفر طیّار  رضی اللہ عنہ  جب جنگِ موتہ میں شہید ہوئے تو نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے آپ کو اپنی کفالت میں لے لیا اور حُضور اکرم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے زیرِ سایہ آپ نے پرورش پائی۔ آپ نے بچپن ہی سے تجارت شروع کردی تھی ، چنانچہ خود اپنے متعلق فرماتے ہیں : كُنَّا غِلْمَانًا نَعْمَلُ فِي السُّوقِیعنی ہم کچھ لڑکے بازار میں کام کیا کرتے تھے رسولِ خدا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک مرتبہ آپ کے پاس سے گزرے ، آپ اس وقت دیگر بچّوں کے ساتھ اشیاء فروخت کررہے تھے تو سرکارِ مدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے آپ کے لئے دُعا فرمائی : اے اللہ! اس کی بیع (یعنی خرید و فروخت ) میں برکت عطا فرما ، یا فرمایا : اس کے سودے میں برکت عطا فرما * ایک مرتبہ آپ  مٹی سے کھیل رہے تھے کہ سرکارِ دو عالَم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  آپ کے قریب سے گزرے اور آپ کے لئے دُعا فرمائی : اے اللہ! اس کی تجارت میں برکت عطا فرما * ایک مرتبہ ایک تاجر مدینۂ منوّرہ میں شَکر لے کر آیا لیکن اس کا کوئی گاہک نہ لگا۔ حضرت سیِّدُنا عبدُاللہ بن جعفر   رضی اللہ عنہما  کو یہ خبر ملی تو آپ نے اپنے معاون کو حکم دیا کہ تاجر سے شکر خرید کر لوگوں میں بانٹ دو۔ ([i])

حضرت سیّدُ نا طَلْق بن علی حَنَفی  رضی اللہ عنہ 

حضرت سیّدُ نا طَلْق بن علی حَنَفی  رضی اللہ عنہ  تعمیرات کا کام کرتے تھے اور اس میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔ آپ اپنے بارے میں بیان کرتے ہیں : میں نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ اس وقت اپنی مسجد بنا رہے تھے۔ مسلمان بھی اس عمل میں آپ کے ساتھ شریک تھے ، مجھے گارا تیار کرنے میں مہارت تھی۔ میں بیلچہ لے کر گارا تیار کرنے لگا ، رسولُ اللہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  مجھے ملاحظہ فرماتے رہے اور فرمایا : اِنَّ هٰذَا الْحَنَفِيَّ لَصَاحِبُ طِيْن یعنی یہ حنفی ضرور گارے والا ہے۔ ([ii]) ایک روایت میں ہے : سرکارِ مدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا : مٹی اس کے قریب کرو کیونکہ یہ گارا بنانا زیادہ جانتا ہے۔ ([iii])

اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ*   تاجر اسلامی بھائی



([i])   الاصابہ، 4/37، 38، سیر اعلام النبلاء، 4/526، 527، موسوعہ ابن ابی الدنیا، 3/412، رقم:131

([ii])   طبقات ابن سعد، 6/77

([iii])   الاصابہ،3/437

جملے تلاش کیجئے!

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ ذوالحجۃ الحرام 1441 ھ  کے سلسلہ ”جملے تلاش کیجئے“میں بذریعہ قرعہ اندازی ان تین خوش نصیبوں کے نام نکلے: ”بنتِ ندیم (اسلام آباد)، بنتِ رب نواز (اٹک)،بنتِ سرفراز (فیصل آباد ) “ انہیں ”مدنی چیک“روانہ کر دیئے گئے ہیں درست جوابات:(1)ماں باپ کی خدمت کیجئے: صفحہ37،لائن: 15، (2)بہترین راستہ:  صفحہ 36،لائن: 16 (3) راز کی بات:  صفحہ 36 ، لائن: 14(4)سونو بکرا: صفحہ38، لائن :30 (5)بھورے اُونٹ کی باتیں صفحہ 40،لائن: 35 درست جوابات بھیجنے والوں میں سے 12 منتخب نام (1) محمود احمد (بھکر) (2)احمد رضا(راجستھان)،(3)بنتِ عظیم (کراچی)، (4) محمد سعد (جہلم)، (5) بنتِ محمد اسلم (ساہیوال)  (6)بنتِ انور شاہ (حیدرآباد)، (7)حافظ محمدعرفان(لالہ موسی)، (8)محمد فضل (ٹنڈو الہیار)، (9)حسن رضا (شیخوپورہ)، (10)بنتِ نور (کراچی) (11)بنتِ محمد اصغر (سرگودہا )، (12) بنتِ عبدالوہاب (کراچی)

 


Share

Articles

Comments


Security Code