مفتی اصغرعلی چشتی سیالوی

تاثرات

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مفتی اصغر علی چشتی سیالوی (دارُالافتاء جامعہ نوشاھیہ ، جہلم) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے متعدّد مقامات کا مطالعہ کیا ، اس کو ہر شعبہ کے افراد کے لئے راہنما پایا ، یقیناً اس عظیم خدمت سے انسانیت کی دینی اور دنیاوی ہر سطح پر تربیت ہوتی ہے۔ بچّوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک طلبہ ، علما ، عوام ، تاجر حضرات اور عورتوں تک کے لئے بھی اس ماہنامہ میں کافی مواد تحریر پایا ہے۔ دل سے دعا نکلی کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو اسی طرح روز افزوں ترقی سے نوازے اوریہ پیغام دنیا کے ہر گوشہ میں اسلامی ، دینی اور اصلاحی انداز میں پہنچ جائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(2)صاحبزادہ عبدُالرّسول قادری اشرفی (ایم اے عربی و اسلامیات ، بہاول نگر) : دعوتِ اسلامی کے احباب تشریف لائے ، شرفِ ملاقات ہوا اور “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ موصول ہوا پڑھ کر انتہائی مسرت ہوئی اور دلی اطمینان محسوس ہوا۔ یقیناً دعوتِ اسلامی کے احباب انتھک محنت کر رہے ہیں اللہ پاک ان کو نظرِبد سے محفوظ فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

(3)مولانا نوید طارق (مدرس ، جامعہ غوثیہ قمرُالعلوم ، لودھراں) : مایوسیوں کے دبیز اندھیروں میں روشنی کی اکلوتی کرن کا نام دعوتِ اسلامی ہے جس نے ہر شعبۂ تبلیغ میں مسلمانانِ عالَم کو قراٰن و سنّت کے مطابق صحیح راہنمائی فراہم کی ہے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو تا قیامِ قیامت قائم رکھے ، بانی و خادمینِ دعوتِ  اسلامی کو تمام اہلِ اسلام کی طرف سے اجرِ جزیل عطا فرمائے۔                               اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

متفرق تأثرات

(4)مَا شَآءَ اللّٰہ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی بہاریں لُٹا رہاہے ، بہت معلوماتی اور ایمان کو تازگی بخشنے والا ماہنامہ ہے ، دین و دنیا کی بھلائیاں سمیٹنے میں بہت معاوِن رِسالہ ہے۔ (ماسٹر غلام حسین ، ننکانہ) (5)بچّوں کے نئے نئے مضامین اور پیارے پیارے سُوال جواب سے کافی معلومات حاصل ہو رہی ہیں ، اللہ پاک مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو شاد و آباد رکھے۔ (بنتِ غلام حسین ، فیصل آباد)  (6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے سے دل کو سکون ملتا اور ایمان تازہ ہوجاتا ہے ، اس میں بچّوں کے مضامین مجھے پسند ہیں ، ہر مہینے کے حساب سے دی گئی معلومات بھی کافی مفید ہوتی ہیں۔ (اُمِّ علی ، فیصل آباد) (7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا ہے ، اس میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کا سلسلہ “ فریاد “ اور سلسلہ “ مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ سے بہت معلومات حاصل ہوتی ہیں ، اگر ماہنامہ میں امیرِ اہلِ سنّت کے تذکرےکا اضافہ کردیا جائے  تو بہت شاندار ہوجائے گا۔ (سیّد عادل ، میرپور خاص ،  سندھ)  (8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مہینے کے اعتبار سے بہت اچھے مضمون آتے ہیں ، اس میں بچّوں کے متعلق جو کہانیاں آتی ہیں اس سے بچّے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ (بنتِ حبیب خان ، کراچی) (9)میرا پسندیدہ مضمون “ فریاد “ ہے ، بڑے شوق کے ساتھ اسے پڑھتی ہوں۔ (بنتِ عظیم ، لانڈھی  کراچی)

 


Share