ماہنامہ صفر المظفر1442ھ
مدرسۃُ المدینہ جامع مسجد الرحمٰن (خان پور)
اللہ مجھے حافظِ قراٰن بنا دے قراٰن کے اَحکام پہ بھی مجھ کو چلا دے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! حِفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم کی تعلیم عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام “ مدرسۃُ المدینہ “ قائم کیاہوا ہے جس کی ایک شاخ “ مدرسۃُ المدینہ جامع مسجد الرحمٰن (خان پور) “ بھی ہے۔
“ مدرسۃُ المدینہ جامع مسجد الرحمٰن “ کی تعمیر کا آغاز 1997ءمیں ہوا ، اللہ پاک کی رحمت سے اسی سال تعلیم کا آغاز بھی ہوگیا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظِرہ کی1جبکہ حفظ کی3کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2020ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش400طَلَبہ حفظِ قراٰن سے آراستہ ہو چکے ہیں جبکہ 1000بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے فارغ التحصیل (Pass) ہونے والے تقریباً300طَلَبہ نے درس ِنظامی (عالم کورس) میں داخلہ لیا جبکہ 20طلبہ عالمِ دین بَن کر دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ جامع مسجد الرحمٰن “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments