عارضِ شمس وقمرسےبھی ہیں اَنورایڑیاں

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے :

مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔

(فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)

نعت

عارضِ شمس و قمر  سے بھی ہیں انور ایڑیاں

عارضِ شمس و قمر سے بھی ہیں اَنور ایڑیاں

عرش کی آنکھوں کے تارے ہیں وہ خوشتر ایڑیاں

جابجا پَرْ تَو فِگن ہیں آسماں پر ایڑیاں

ان کا منگتا پاؤں سے ٹھکرادے وہ دنیا کا تاج

جس کی خاطر مرگئے مُنْعَم رگڑ کر ایڑیاں

ہاتے اس پتھر سے اس سینہ کی قسمت پھوڑیے

بے تکلف جس کے دل میں یوں کریں گھر ایڑیاں

تاجِ رُوحُ القُدس کے موتی جسے سجدہ کریں

رکھتی ہیں وَاللہ وہ پاکیزہ گوہر ایڑیاں

ایک ٹھوکر میں اُحُد کا زلزلہ جاتا رہا

رکھتی ہیں کتنا وقار اَللہُ اَکْبَر ایڑیاں

اے رضاؔ طوفانِ محشر کے طَلاطُم سے نہ ڈر

شاد ہو! ہیں کشتیِ اُمّت کو لنگر ایڑیاں

از : امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ

حدائقِ بخشش ، ص86


Share

عارضِ شمس وقمرسےبھی ہیں اَنورایڑیاں

منقبت

حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

دل میں بسا ہے قامتِ زیبا حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

چشمِ تمنا مَحوِ سراپا حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

کس سے بیاں ہوں تیرے مَناقِب  کس کی سمجھ میں آئیں مَراتِب

شان ہے تیری اَرفع و اعلیٰ حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

ملفوظات احکامِ شریعت مکتوبات بہارِ شریعت

پَند و نَصائح تیرے وَصایا حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

قادریوں کی آنکھ کا تارا رضویوں کا مَلجا ماویٰ

اہلِ سُنَن کے گھر کا اُجالا حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

مانا عرب نے تجھ کو یگانہ گایا عرب نے تیرا ترانہ

مانے ہے تجھ کو سارا زمانہ حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

وقتِ سفر دو بج کر اڑتیس ہے تاریخ صفر کی پچیس

جمعہ کے دن دنیا سے سِدھارا حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

فَانِی فِی اللہ بَاقِی بِاللہ چشمِ کرم ایوؔب پہ لِلّٰہ

مرشدِ برحق قبلہ و کعبہ حامیٔ سنّت اعلیٰ حضرت

از : مولانا سیّد ایوب علی رضوی رحمۃ اللہ علیہ

شمائمِ بخشش ، ص30

مشکل الفاظ کے معانی : عارضِ شمس و قمر  : سورج اور چاند کے رخسار۔ انور : زیادہ روشن۔ پَرْتَو فِگن : روشنی بکھیرنے والے۔ خورشید : سورج۔ ماہ و اختر : چاند اور ستارے۔ رُوحُ الْقُدس : حضرت سیّدُنا جبریلِ امین علیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام۔ وَاللہ : اللہکی قسم۔  گوہر : موتی۔ یگانہ : بے نظیر۔


Share

Articles

Comments


Security Code