اہم واقعات
ماہنامہ صفر المظفر1442ھ
17صفرُالمظفریومِ اُمِّ عطار
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کا وِصال 17 صفرُ المظفر 1398ھ کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میٹھادر کراچی میں ہوا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرالمظفر1439ھ)
20صفرُالمظفرعرس داتا گنج بخش
حضرت سیّد علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش ، داتا صاحب ، داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 20صفرُالمظفر 465ھ کو لاہور پنجاب پاکستان میں ہوا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرالمظفر1439ھ اور رسالہ فیضانِ داتا علی ہجویری)
25صفرُالمظفرعرسِ اعلیٰ حضرت
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت ، مجدّدِ دین و ملّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 25صفرُالمظفر1340ھ کو بریلی شریف ہند میں ہوا ، آپ حافظِ قراٰن ، عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام ، ولیِ کامل ، ماہرِ علوم و فنون اور زبردست عاشقِ رسول تھے۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرالمظفر1439 ، 1440 ، 1441اورخصوصی شمارہ “ فیضانِ امامِ اہلِ سنّت “ صفرالمظفر1440ھ)
صفرُالمظفر7ھ فتحِ خیبر
حُضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 1600صحابہ کے ساتھ مدینۂ منوّرہ سے خیبر کی طرف روانہ ہوئے اور خیبر کے 20ہزار یہودیوں سے مقابلہ فرمایا ، اس جنگ میں 93یہودی مارے گئے جبکہ 13صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ م نے شہادت کا رُتبہ پایا ، نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خیبر فتح کرنے کے لئے حضرت علیُّ المُرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو جھنڈا عطا فرمایا۔ (مزید معلومات کیلئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفرالمظفر1439ھ)
اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔
Comments