Book Name:Ayyam e Hajj Aur Tabligh e Mustafa
لگ جائے گا* مسجد پہنچیں، تفسیر سننے سُنانے کا حلقہ لگائیں * ظہر میں یا کسی بھی نماز کے بعد مسجد میں دَرْس دیں * گھر والوں کو جمع کر کے، اُن کے سامنے بھی دَرْس دیں * ہفتے میں کم از کم ایک بار علاقائی دورہ کریں * کم از کم ایک دِن راہِ خُدا میں دیں * قافلوں میں سَفَر کریں، خُود بھی کریں اور ترغیب دِلا کر، علیحدہ سے نیکی کی دعوت دے کر قافلوں کے مُسَافِر بنائیں۔ یہ سَعَادت پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نیکیاں کرنا اور نیکیوں کی دعوت دینا نصیب ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرما دے۔ آئیے !ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سناتا ہوں؛
سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ سے بُلاوا آگیا
قصور (پنجاب پاکستان)کے اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے:اَلحمدُ لِلّٰہ! میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ تو تھا، لیکن دینی کاموں میں سُستی کا شکار تھا۔حُسنِ اتفاق سے مُحرَّمُ شریف 1431 ھ بمطابق جنوری 2010 ء کو دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی سے مُلاقات کا شرف حاصل ہوا،جب انہیں میری دینی کاموں میں عدم دلچسپی کا علم ہوا توانہوں نے مجھے سمجھایا، اُن کے سمجھانے سے نہ صرف دینی کام کرنے کا ذہن بنا، اَلحمدُ لِلّٰہ! دینی کاموں میں سے ایک دینی کام یعنی فجر کے لیے جگانا شروع کر دیا جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ اسی سال مجھے بارگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میں حاضری کی سعادت نصیب ہو گئی۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی! تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم