Book Name:Ayyam e Hajj Aur Tabligh e Mustafa

دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس ایپ میں اعلیٰ حضرت،مولانا حامد رضا خان، مفتی ِ اعظم ہند، مولانا حسن رضا خان، مولانا جمیل رضوی، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ م اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری  دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ  کے کلاموں کو شامل کیا گیا ہے* ہر مجموعہ کلام میں کلاموں کو حرف تہجی اور اور ردیف کی ترتیب پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سرچ بار سے اپنا مطلوبہ کلام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں*مختلف کلاموں کو آڈیو /ویڈیو سُن اور فری ڈاؤن لوڈبھی کر سکتے ہیں *پسندیدہ کلام کو نشان زدہ کر کے بار بار سن سکتے ہیں*آپ اپنے پسندیدہ کلام کو مائی کلیکشن فیچر میں محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ کلام یا شعر کو کاپی کر کے واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر شیئر بھی کر سکتے ہی۔ اس ایپ کو خود بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور دروسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو!اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں دینِ  اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، ان نیک کاموں میں آپ بھی اپنا حِصّہ شامِل کیجیے! عیدُ الاضحیٰ قریب ہے، عاشقانِ رسول قربانی کی سَعَادت پائیں گے۔ التجا ہے !اپنے اپنے جانور کی کھال دعوتِ اسلامی کو دیجیے! آپ کی دِی ہوئی رقم یا کھال کے ذریعے دُنیا بھر میں جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی،خیر خواہی، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کام کیے جائیں