Book Name:Ayyam e Hajj Aur Tabligh e Mustafa

سے پوچھا: بہترین بندہ کون ہے؟ فرمایا: اللہ پاک سے ڈرنے والا، صلہ رحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک) کرنے والا، اچھی باتیں بتانے اور بُرائیوں سے روکنے والا۔([1])

اللہ و رسول کا خلیفہ کون...؟

امام حَسَن بَصَرِی  رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: جو اچھی باتوں کا حکم دے، بُرائیوں سے روکے، وہ اللہ پاک کا بھی خلیفہ ہے، اُس کے رسول ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کا بھی اور اُس کی کتاب (یعنی قرآنِ کریم) کا بھی خلیفہ ہے۔([2])

نیکی کی دَعْوَت چھوڑ دینے کے نقصانات

پیارے اسلامی بھائیو! جیسے نیکی کی دَعْوَت دینا بہترین عبادت ہے، ایسے ہی یہ دِینی کام چھوڑ دینا بدتَرِین جُرْم ہے۔ روایت میں ہے: اگر مسلمانوں نے تبلیغ چھوڑ دی تو اُن پر ظالِم بادشاہ مُسَلَّط ہوں گے اور اُن کی دُعائیں قبول نہ ہوں گی۔([3])

اللہُ اکبر...!! اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ ہم سب کو نیکی کی دعوت عام کرنے میں لگ جانا چاہئے۔

آقا کریم اور شوقِ تبلیغِ دِین

دیکھئے! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو نیکی کی دعوت عام کرنے کا کیسا شوق اور جذبہ تھا۔ غیر مسلم تکلیفیں پہنچاتے، آپ صبر کرتے اور نیکی کی دعوت دیتے، وہ پتھر برساتے، آپ نیکی کی دعوت کے پُھول عطا فرماتے، وہ جہنّم کی آگ کی طرف بڑھتے، آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ُ


 

 



[1]...شُعب الایمان، باب فی صلۃ الارحام، جلد:6، صفحہ:220، حدیث:7950۔

[2]...تفسیر روح المعانی، پارہ:4، سورۂ اٰل عمران، زیرِ آیت:104، جلد:4، صفحہ:326۔

[3]...تفسیر روح المعانی، پارہ:4، سورۂ اٰل عمران، زیرِ آیت:104، جلد:4، صفحہ:326ملتقطاً۔