Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
ہیں۔اس ضمن میں ایک اور عبرت انگیز واقعہ سنیے!چنانچہ بہت پرانی بات ہے کہ ایک نوجوان نے امیرِ اہلِ سنت، مولانا محمد الیاس قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا آڈیو بیان زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسےسُنا تو آپ دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کے نام ایک خط لکھ بھیجا، جس میں اُس نے اپنی برادری کےایک نوجوان کی عبرتناک موت کا واقعہ بیان کیاتھا۔ حُصولِ عبرت کے لیےاُس خط کے مضمون کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے سنیے اور عبرت حاصل کیجیے:
اُس نوجوان نے خط میں لکھا کہ کراچی کے ایک علاقے میں ہر سال میلہ مُنعَقِدکیا جاتا ہے جہاں 8دن تک مختلف اوقات میں خوب ڈھول بجتے اور مَرد و عورت مل کر ناچتے ہیں۔ ہمارے خاندان کے لوگ بھی ہر سال پابندی سے میلے میں شرکت کرتے، ناچتے اور ڈھول بجاتے ہیں۔ برادری والوں کی ناراضی سے بچنے کے لیے نہ چاہتے ہوئے ایک بار میں بھی مسلسل 3دن تک اِس میلے میں شریک ہوا لیکن میں وہاں جاتا اور کسی بہانے جلد واپس گھر لوٹ آتا۔ایک دن ایسا ہوا کہ سارے ملنگ جمع تھے، سگریٹ نوشی چل رہی تھی،مرد و عورت بدمَست ہوکر ناچ رہے تھے،اتنے میں ہماری برادری کے ایک نوجوان کو خوب جوش آیا اور وہ مدہوش ہو کر ناچتے،ناچتے میلےکے قریب مین روڈ پر جا پہنچا، دیکھتے ہی دیکھتے وہاں اسے ایک تیز رفتار بس نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ بےچارہ بھرپور جوانی کے عالَم میں عبرتناک موت کا شکار ہو گیا۔اللہ پاک اُس نوجوان کی مغفرت فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
اے عاشقانِ رسول! معاشرے میں نیک و بَد ہر طرح کے اَفراد موجود ہیں لہٰذا ہمیں