Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
تب * نمازیں پڑھ لیں گے*عبادت کی خاطر مسجد میں پڑے رہیں گے* تسبیح پڑھیں گے* ابھی فجر میں سُستی ہو جاتی ہے تو بوڑھے ہو کر تَہَجُّدبھی ادا کریں گے، یوں بڑھاپے میں خوب عبادت کرکے جوانی میں کی جانے والی غفلتوں اور کوتاہیوں کی کمی پوری کر یں گے۔
نوجوانوں کو اپنے ذہن سے یہ خیال نکال دینا چاہیے کہ وہ بوڑھے ہوں گے کیونکہ اِس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ کون کب مرے گا؟جن کے دل میں بڑھاپے کی خواہش ہے اُنہیں یاد رکھنا چاہیے کہ صرف بوڑھے ہی نہیں مرتے بلکہ جوانوں کو بھی موت آتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ بُڑھاپے کی خواہش رکھنے والے جوانوں کو بُڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنا ہی نصیب نہ ہو اور وہ موت کا شکار ہو کر اندھیری قبر میں جا پہنچیں۔ آہ!روڈ پر چلتی ہوئی اسکوٹریں، کاریں اورآئل ٹینکرز نہ جانے کتنے نوجوانوں کی زندگیوں کے چراغ بجھا دیتے ہیں چنانچہ
ایک بار سپر ہائی وے پر ایک کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سُوار میاں بیوی اور اُن کے 2بچے اُسی وقت کچلے گئے۔
اےجوانو!تم کس خُوش فہمی میں مبتلا ہواور تمہیں کیسے یقین ہو گیا کہ بُڑھاپا دیکھنا نصیب ہو گا؟اگر تمہیں بڑھاپے کی تمنّا ہے تو* ذرا اَپنے گھر میں موجود کسی بوڑھے کی جسمانی حالت دیکھ لو *اگر گھر میں کوئی بوڑھانہیں ہے تو رشتے داروں میں سے کسی بوڑھے شخص کو دیکھ لو *اگر وہاں بھی نہیں ہے تو اپنے پڑوسیوں کے کسی بوڑھے فرد کو دیکھ لو *اوراگر کہیں نہیں ملتا تو ہسپتال میں جا کر کسی بوڑھے مریض کو دیکھ لو،پتا چل