Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
بَھلا کچھ بھی کہے،بس وہ صبر کا دامن تھامے ہوئے اِس اَنداز سے نیکی کی دعوت دے کہ سامنے والے میں موجود شیطانی جذبہ ٹھنڈا ہو جائے۔دیکھیے!جب شیطانی جذبہ ٹھنڈا ہو گا تو شرارت و مَستی خُودبخود ختم ہو جائے گی اور وہ بات کو غور سے سُنے گا، یوں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت دینے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔
یاد رکھیے!جسے آپ نیکی کی دعوت پیش کریں ضروری نہیں کہ وہ پہلی یا دوسری بار میں ہی آپ کی دعوت قبول کرلے لہٰذا آپ موقع بہ موقع سمجھاتے رہیں،دل ہی دل میں اُس کے بارے میں کُڑھتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ایک دن وہ آپ کی دعوت ضرور قُبول کرے گا لیکن کسی کے پیچھے اِتنا بھی نہ پڑیں کہ بیزار ہو کر وہ آپ سے دُوری اختیار کرنے پر مَجْبُور ہو جائے۔
دین کے ساتھ دنیا بھی لے کر چلنی چاہیے
بعض لوگ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو اِس طرح سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ مُلّا بنے پھرتے ہو، معاشرے کے ساتھ نہیں چلتےحالانکہ دین کے ساتھ دنیا بھی لے کر چلنی چاہیے وغیرہ وغیرہ۔
ایسوں سے عرض ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے بھی دُنیا نہیں چھوڑ ی وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح اپنے بال بچوں کی کفالت کرتے، رزقِ حلال کما تے اور کھاتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے بیان کے شروع میں چند نوجوانوں کی موت سے مُتَعَلِّق عبرتناک واقعات سُنے۔ آہ! آئے دن نوجوانوں کی عبرتناک موتیں واقع ہوتی رہتی