Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani

روزانہ اپنا جائزہ لینے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں دعوتِ اسلامی کے قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر کرم ہو گیا۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا کہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے ارشاد فرمایا: جو قافلے میں روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے اپنا جائزہ لیتے ہیں میں اُنہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔

شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفےٰ                                    کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ

اسلامک اِی بُکْ ایپلی کیشن کا تعارف

 اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلامک ای بک لائبریری ایپلی کیشن مُتعارف کروائی گئی ہے،اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز (Options) موجود ہیں: *دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ تقریباً تمام ہی کتب و رسائل (تقریباً 43زبانوں میں) اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں*ہفتہ وار اجتماع،  میں ہونے والے تحریری بیانات *ماہانہ  مدنی مشوروں کے مدنی پھول *اور مدنی مذاکرے کے سوال جواب(مختصراً) *ماہنامہ فیضان مدینہ*ملفوظاتِ امیر اہلسنّت بھی  اس ایپلی کیشن میں شامل کیے جاتے ہیں۔آج ہی اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر لیجئے!اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت   دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ   مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے