Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani

کے لیے تاریک کرکے دنیا سے رُخصت ہو گیا۔ اللہ پاک اس نوجوان کی مغفرت فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

پیارے اسلامی بھائیو! جو اِس دُنیا سے رُخصت ہوتا ہے اُس کے لیے دُنیا کی رُونقیں، رُونقیں نہیں رہتیں،دُنیا کے ہَنگامے،ہنگامے نہیں رہتے، ملک میں کسی بھی قسم کا اِنقلاب آئے مرنے والے کو اِس سے کوئی سَروکار نہیں ہوتا،بس وہ بے چارہ دل میں بہت سی تمنائیں لیے اَندھیری اور گہری قبر میں جا پہنچتا ہے۔

بدقسمتی سے آج کل مسلمان اِس لیے آپس میں لڑ رہے ہیں کہ ہمارا تَعَلُّق   فلاں قوم اور فلاں قبیلے سے ہے اور ہم فلاں زَبان بولنے والے ہیں لہٰذا ہمیں اپنے حُقوق ملنے چاہئیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر لِسانی، نسلی اور علاقائی اِختلافات مٹا کر سارے مسلمان ایک ہو جائیں تو ساری نفرتیں ختم ہو جائیں گی،سب کو اپنے اپنے حُقوق ملیں گے اور مسلمان سُرخرو ہوں گے۔

اَفسوس! آج مسلمان تباہ حال ہیں! سمجھاؤ تو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔یقین جانیے! اُس وقت بڑی تکلیف ہوتی ہےکہ جب کسی مسلمان کو آخرت کا خوف دلایا جائےیا نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے یا دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کی دعوت دی جائے تو وہ بیزاری سے اِدھر اُدھر دیکھنے لگتا ہے، سُنی اَن سُنی کر دیتا ہے اور بات بدلنے کی کوشش کرتا ہے۔

مُبَلِّغِین کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے

نیکی کی دعوت دینے والوں کو چاہیے کہ کوئی اُن کی باتوں پر تَوَجُّہ دے یا نہ دےیا بُرا